الف بے پے کا نیا کھیل

فضول نہیں بول رہا ہے بے چارہ، کچھ نہ کچھ تو مجبوری ہے

قرین قیاس ہے کسی نے چھیڑا ہے ۔۔۔

کسی نے نہیں چھیڑا، میرا تو یہ خیال ہے۔ سب تو محبت کرتے ہیں طوطے سے

1 پسند

@گل_یاسمین بٹیا کو آواز دی جائے ۔۔

1 پسند

لگتا ہے کہ @گل_یاسمین اب واقعی اس طرف کو منہ نہیں کر رہیں، اس بار کی چھٹیاں طویل ہو گئی ہیں شاید

2 پسندیدگیاں

مگر ایسا کیوں لگا ہے آپ کو عظیم بھیا۔

1 پسند

نہیں آ پائے ایک عرصہ سے۔۔۔۔ اور سچ تو یہ ہے کہ دل بھی نہیں چاہا :joy:

3 پسندیدگیاں

وقت وقت کی بات ہے۔ کبھی صبح آنکھ کھلتے ہی ایک جھلک اردو محفل کی دیکھنا سانس لینے کے برابر تھی۔ مگر وقت بدلا، اردو محفل اردو فورم بنی تو سب بکھر سا گیا :smiling_face_with_tear:

پر تہانوں کی۔۔ تے فیر سانوں وی کی۔

2 پسندیدگیاں

یاد آ گئی ہم سب لوگوںٕ کی، خدا کا شکر ہے

ابھی ایک دو دن کی ہی بات ہے، شاید کچھ ایرر کی وجہ سے اردو محفل ریڈ اونلی ہونے کے باوجود بھی نہیں کھل رہی تھی۔ مجھے یہ خوش فہمی ہو رہی تھی کہ شاید منتظمین اسے دوبارہ کھولنے کے لیے کچھ کام کر رہے ہوں!

1 پسند

بس ہم سب کی یاد آگئی بٹیا یہی بہت ہے اُستادِ محترم ۔۔۔۔

صحیح کہہ رہی ہیں بٹیا کہ بٹیا کہ صبح نماز کے بعد سب سے پہلا کام اُردو محفل کی حاضری اب وہ بات نہیں کتنا بھی دل لگائیں وہ محفل کی سی بات نہیں پر محفل کا شکریہ کہ @اعجاز-عبید @سیدعاطف_علی @گل_یاسمین سے ظفری سے فہیم سے اور @محمدخلیل.الرحمٰن بھیا @عبدالرؤف سے یوں ملایا گویا ایک خاندان ہوں ایکدوسرے کے دکھ سکھ ساجھے ہوئے یہ سب اُردو محفل کی بدولت ہی ہوا ۔۔۔۔

2 پسندیدگیاں

پیار تو کم نہیں ہوا ہم یہی بات اہم ہے سلامتی ہو آپ پر اللہ کی امان میں رہیں بہت سارا پیا ر اور ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔

تڑپ جاتے ہیں جب ہمیں لگتا ہے ہماری بٹیا ناراض ہیں۔۔۔

ٹیس اٹھتی ہے یہ سوچ کر کہ اردو محفل کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا.

1 پسند

جی ہاں، بالکل ایسا ہی ہے

2 پسندیدگیاں

چاہا میںٕ نے اردو محفلل کو کھولنا تو پتہ چلا کہ یہاں امریکہ میں تو دستیاب ہے ریڈ آنلی موڈ!

1 پسند

حال پاکستان میں بھی ریڈ اُنلی موڈ ہے ۔۔۔

میں تو تقریباً روز ہی چیک کرتا ہوں۔ چند دن سے یہ معاملہ چل رہا ہے کہ اردو محفل کا ریڈ اونلی موڈ بھی غائب ہو جاتا ہے، پھر کچھ دیر میں سامنے آ جاتا ہے۔

خیر ہو آپکی @علی_وقار بھائی لڑی لڑکھڑائی۔:blush:

1 پسند

دل یہ چاہتا تھا کہ اردو محفل چلتی رہے۔ ذہن یہ کہتا تھا کہ شاید ایسے چلنا سُودمند نہ ہو۔

اب یہ خیال آتا ہے کہ ریڈ اونلی موڈ میں تو محفل کو ہمیشہ موجود رہنا چاہیے۔ اردو زبان و ادب کے حوالے سے بیش قدر کام کا یوں یک لخت غائب ہو جانا مناسب نہ ہو گا۔ اس کا افسوس رہے گا کہ محفل کے آخری دنوں میں فعال نہ ہو پایا وگرنہ یہ تجویز پیش کرتا کہ اردو محفل کا ریڈ اونلی موڈ چلائے رکھنے کے لیے اگر متواتر فنڈنگ درکار ہو تو اس کا انتظام مل جُل کر کیا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں جس دن ریڈ اونلی موڈ بھی چلا گیا، اس دن اردو محفل باضابطہ طور پر ختم ہو جائے گی۔ ان دنوں اس کے آثار واضح ہوتے جا رہے ہیں۔ریڈ اونلی موڈ زیادہ تر وقت غائب ہو جاتا ہے۔ بیک اینڈ پر کچھ نہ کچھ چل رہا ہے اور بدقسمتی سے شاید وہ وقت قریب آن لگا ہے کہ خدانخواستہ اردو محفل کا یہ نقشِ ناپائیدار بھی مِٹ جائے گا۔

2 پسندیدگیاں