الف بے پے کا نیا کھیل

ثمرین سے کہیں کہ اس کی چبٹی کر دی گئی ہے، اب یہاں آنے کی ضرورت نہیں

1 پسند

جب ہی چھٹی کا سنکر منہ بسور رہی ہیں ۔۔۔۔

چائے بناتے وقت بھی طرح طرح کے منہ بناتی تھی ثمرین

1 پسند

حال یہ ہوگیا ہے ثمرین کا @عظیم میاں انور صاحب کے الفاظ میں

چائے بھی اچھی بناتی ہیں مری ثمرین مگر
منہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں

خبر کے بارے میں انور صاحب کہتے ہیں ۔۔۔

انورؔ خدا کرے کہ یہ سچی نہ ہو خبر
اکیسویں صدی میں وڈیرے بھی جائیں گے

دل پر نہ لیا کریں چاہے جیسی بھی خبریں ملیں۔

1 پسند

ڈھول بجا کر @گل_یاسمین کو بلا لیں @سیما-علی ۔ کافی عرصہ ہو گیا ہے نظر نہیں آئیں

ذرا سن رہی ہیں @گل_یاسمین بٹیا ۔۔۔۔پلیز آجائیں آنکھیں ترس گئیں دیکھیں ہم نے وارث بھائی اور شمشاد بھائی کی یاد میں دھاگے کھولے ہیں ۔۔۔

1 پسند

روفی @عبدالرؤف بھیا دیکھیں ذرا بٹیا ہماری آواز بھی نہیں سن رہی ہیں ۔۔

1 پسند

زار زار روئیں گے ورنہ ہم ۔۔۔

روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں۔۔:smiling_face_with_tear:

@سیما-علی رونا دھونا بند کریں، ذرا ڈانٹ کر بلائیں @گل_یاسمین کو، جلدی سے آجاؤ اور ہم دونوں کی پیار بھری ڈانٹ بھی کھا جاؤ!!

1 پسند

شاید جھانک کر بھی نہیں دیکھ رہیں آج کل ادھر، ورنہ ایک آدھ چکر تو لگاتیں ہی

1 پسند

صحنِ چمن میں بہت کاریگری دکھا لی تم @گل_یاسمین اب صحنِ اردو فورم میں جادو گری دکھانے کا وقت ہے

2 پسندیدگیاں

آج تک معلوم نہ ہو پایا کہ آخر یہ ثمرین صاحبہ ہیں کون؟

ضروری ہے کے جادو گری دکھائی جائے گل ب

ضرور بتائیں گے مگر اُسکی شرط ہے روز حاضری لگانا پڑے گی۔۔۔۔

1 پسند

طریقہ یہ اپنایا جائے کہ ث کے مقام پر بھی اس گاڑی کا سٹیشن ہٹانا بہتر ہے۔ ورنہ ژ سے ژوب جانے کی طرح ثمرین سے چائے یا ثمر منگوانے پڑیں گے۔ یا زبردستی کچھ ثابت کرنا پڑے گا۔

ظلم سے تو نجات ملی ثمرین بے چاری کو۔ کبھی کوئی چائے منگوا رہا ہے تو کبھی کوئی۔ اس بے چاری کی اپنی بھی مصروفیات ہوتی تھیں۔

طوطا بھی ٹیں ٹیں کررہا ہے ۔۔۔۔

عجیب نہیں ہے طوطے کی ٹیں ٹیں۔ اس کو چوری دیں تو شور مچانا بند کر دے

1 پسند

غریب کو ٹیں تیں کرنے دینے میں کیا حرج ہے۔ کیا شور سے تکلیف ہو رہی ہے؟