ڈر تو ہم سب کو یہی لگ رہا ہے
ذکر ہو اردو محفل کا تو بات چلتی ہے اس کی جوانی کی!
روز یاد آتی ہے اور ہم بغیر اُردو محفل کی زیارت کرے بغیر چین نہیں پاتے ابھی یہ دوبارہ پڑھ رہے تھے ۔۔۔
ڑ جیسی ہو گئی ہے اردو محفل۔ جس طرح ڑ سے کوئی لفظ نہیں بن پاتا ، وہاں بھی اب کوئی نیا دھاگا نہیں بن پاتا۔
زندگی مل جائے ایک نئی ہماری ہر دل عزیز اردو محفل کو اللہ کرے..
سب نے اپنی اپنی بات کہہ دی؟ کیا اب بولنے کی باری ہماری ہے؟
شاید چپ رہنا ہی بہتر ہے۔ کیونکہ
ایک چُپ تے 100 سُکھ۔
صحیح بات تو یہ ہے کہ تمہارا چپ رہنا کچھ جچتا نہیں۔
ضد نہ کریں ہمیں بُلوانے کی۔ ورنہ پھر آپ ہی کہیں گے کہ کیا بولی ہو جیسے مُردہ کفن پھاڑ کے بولا ہے
طوطا پیار سے کہہ رہا ہے ایسی باتیں نہ کرو جاؤ چھو ڑو ![]()
ظاہر ہے کہ جاؤ چھوڑو سے آپ کی مراد یہ تو ہر گز نہ ہو گی کہ ہم پھر سے چلے جائیں چھوڑ چھاڑکر ۔
@عبدالرؤف بھیا دیکھ لیجئے ذرا ۔۔۔ آپ بلاتے ہیں کہ اردو فورم میں آؤ سب کام چھوڑ کر۔ اور سیما آپا ہیں کہ طوطے سے کہلواتی ہیں کہ جاؤ چھوڑو۔۔۔
اب بتائیے کہ ہم کیا کریں۔۔۔ رکیں یا جائیں چھوڑ کر۔ ![]()
غائب ہونا گوارا نہیں @گل_یاسمین کا فورم سے، دشمنوں کو چھوڑ کر جانے دو
فوری طور پر دشمنوں کی لسٹ پیش کی جائے سیما آپا۔ یہ کام آپ کا طوطا بخوبی سر انجام دے سکتا ہے۔
قینچی ہم تیار رکھتے ہیں ایسے میاں مٹھو کے پر کترنے کو۔
کہاں سے نکل آئی یہ قینچی دوبارہ؟ میں تو سمجھ رہا تھا کہ کہیں کھو گئی ہو گی!!
گلُ کی قینچی ہر وقت انکے پاس ہوتی ہے۔۔۔
لگتا ہے کہ @گل_یاسمین کی قینچی یہیں محفل میں کہیں چھپانا ہو گی، تا کہ اسی بہانے وہ محفل کا رخ کرتی رہا کریں۔
مگر قینچی چھپائیں گے تو سارے کام رُک جائیں گے۔
نہیں تو ہمیں لکھ کر دیں کہ اب چھٹی نہیں کریں گی