آ جائیے سب حضرات و خواتین میدان میں مراد اس نئی لڑی میں
بہت خوب ۔۔۔ کچھ قاعدے ضابطے بھی تو بتائیے کھیل کے ۔ ۔ ۔
بسم اللہ کر کے شروع کر دیں، یہ نئی سیدھی گنگا والی لڑی ہے، اور کیا؟
پہلے مراسلے کایک غلطی تھی جس کو میں نے ایک حیلے سے درست شکل دے دی۔
تو میں بھی کچھ غیر حاضریوں کے بعد حاضر ہوں، سب کی خدمت میں السلام علیکم کے ساتھ!
ٹال جاؤں کیا یہاں پوسٹ کرنا، @سیما-علی نے نئی لڑی بنا دی ہے پھر سے!!
ثمرین کو بھی یہاں بلا لیتے ہیں ۔۔۔ہماری لڑی بند کر دیتے ہیں ۔۔۔
جب ثمرین آ ہی رہی ہے تو اسے چائے کے لیے بھی کہہ دیتے ہیں
چائے لے کے آگئیں ثمرین ۔۔۔۔۔
حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر @سیما-علی ہی ثمرین کا رول ادا کرتی ہیں
خدا بھلا کرے @سیما-علی کا، ورنہ ثمرین تو ہمیں ٹالتی ہی رہتی ہے ہمیشہ
دعائیں ثمرین کے لئے اور
@عظیم ہمارے لئے بھی دعاؤں کی درخواست آج Osteoporosis
کی وجہ سے ہمیں ڈرپ لگنا ہے ۔۔۔۔
ڈرپ بہت فائدہ مند ثابت ہو آپ کے لیے کہ دوبارہ ضرورت ہی نہ پیش آئے! اللہ تعالیٰ صحت نصیب فرمائیں آپ کو
ذرا آرام آیا ہے لیکن ڈرپ کی وجہ سے بخار ہوگیا ہے ۔۔۔
رات کی بات لگتی ہے یہ بخار والی، اب تک ان شاء اللہ تعالیٰ اتر گیا ہو گا ۔ اللہ صحت عطا فرمائے آپ کو
زور ٹوٹ گیا بخار کا ۔۔۔اب کمزوری ہے بہت ۔۔۔
اللہ تعالی جلد قوت وصحت بحال کرے۔
@سیما-علی کے لیے بہت سی دعائیں
شاید آج ہمارے یہاں بارش ہو، صبح سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہین
صبر کرتے ہیں تکلیف پر اس میں بہتری ہوگی ۔۔۔۔
آپکی دعاؤں پہ آمین کہا اُستادِ محترم سلامت رہیے سدا۔۔۔۔