میری پھول پھُلواری

@سیدعاطف_علی کے مشورے پہ یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔

گازینیا (Gazania)

6 پسندیدگیاں


یہ میرے پسندیدہ ترین پھول ہیں۔
انگریزی میں sweat peas اور اردو میں مٹر پلانٹ کہتے ہیں۔ ان کی خوشبو کمال ہے۔ مسحورکن ۔ بے حد مسحور کن۔
جیسے ہی پہلا پھول کھِلتا ہے، میں پکڑ پکڑ کے سونگھتی ہوں۔ طالبِ علمی کے دور سے میرے پسندیدہ ہیں۔ ان کے بہت سے رنگ ہیں۔

6 پسندیدگیاں

کارن فلاور (Cornflower)
یا
بیچلرز بٹن (Bachelor’s Button)
اردو میں یا مقامی کوئی نام نہیں ہے۔

6 پسندیدگیاں

جاسمن اگر اس میں مقامی نام اور معیاری اردو اور انگلش نام بھی شامل ہوتے جائیں تو اور سونے پہ سہاگا ہوتا جائے ۔

کیا خیال ہے ؟

پہلا والا سیٹ تو مجھے سورج مکھی لگ رہا ہے ۔

3 پسندیدگیاں

یہ سورج مکھی نہیں ہے، Gazania ہے۔

3 پسندیدگیاں

Rose Campion (Silene coronaria)

1 پسند

Cornflower (Centaurea cyanus)
قنطوریہ ازرق
اناج بوٹی کا پھول

1 پسند

نہیں۔ اربش! یہ سویٹ پیز ہیں۔
میں نے گوگل لینس میں دیکھا تو وہ آپ والا نام بتا رہا ہے۔ وہ غلط بتا رہا ہے۔

3 پسندیدگیاں

شکریہ، یاسمین آپا!
آپ درست کَہ رہی ہیں، ویسے تو سوئیٹ پیز اور Rose Campion کے پھول کی شکل میں واضح فرق ہے، مگر تصویر میں پھول واضح طور پر نظر نہیں آ رہا۔ البتہ سوئیٹ پیز چوں کہ بیل ہے، جب کہ Rose Campion کا تنا سیدھا ہوتا ہے، تو یقیناً آپ کی تصویر سوئیٹ پیز ہی کی ہے۔

Sweet pea

Rose Campion

2 پسندیدگیاں

سویٹ پیز بیل تو ہے اور اس کے ساتھ کانے لگانے پڑتے ہیں تاکہ یہ نیچے نہ گریں۔ کانوں کے بغیر یہ زمین پہ بچھ جاتے ہیں۔ ہمارے مالی صاحب کافی دن تک کانے نہیں لا سکے اور انہوں نے اپنی شاخیں سخت کر لیں۔ نتیجتاً زمین پہ جھاڑی کی طرح بِچھے رہے۔ البتہ عام بیلوں کی نسبت بہت چھوٹی ہوتی ہیں۔

1 پسند


لیموں کا پودا اور امرود کا پودا۔ اور اس گھونسلے کو پرندوں نے کئی بار رہائش کے لیے استعمال کر کے ہمیں شکریے کا موقع دیا ہے۔
لیموں کے پودے پہ ایک دو لیموں لگ چکے ہیں۔

4 پسندیدگیاں


اب تو پتہ چل رہا ہے ناں کہ یہ سویٹ پیز ہے۔

6 پسندیدگیاں

موتیا

موتیا کے پیچھے گلاب کا ایک پھول اور دوسری طرف کیکٹس

4 پسندیدگیاں

خوبصورت تازگی۔۔۔

1 پسند

ونکا

Madagascar Periwinkle

سدابہار

3 پسندیدگیاں

خوبصورت۔

اور یہ پرندے کون سے ہیں ؟

1 پسند

حق ہا! یہ وہی تیتر ہیں جن کا تذکرہ میں نے کیفیت ناموں میں کیا تھا۔ میرے نندوئی نے اپنی وفات سے پہلے ہمیں دیے تھے۔

مجھے دیکھتے ہی پورا خاندان اس طرح بھاگتا تھا جیسے دشمن دیکھ لیا ہو۔ والدین اور چار بچے۔

اور صاحب سے اتنے مانوس تھے کہ ان کی ہتھیلی پہ رکھا باجرہ کھاتے تھے۔

ہم نے ہجرت کی تو انھیں کبھی امی کے گھر، کبھی اپنی مددگار ہے گھر، کبھی دودھ والے کو دے کے جاتے تھے۔ پھر آخرکار دو بچے ایک رشتے دار کو اور باقی خاندان ایک دوسرے رشتے دار کو دے دیا۔

یہ تب کی تصویر ہے جب وہ ہمارے ساتھ تھے۔

3 پسندیدگیاں

اور یہ صاحب کی پھپھو کے ڈیرے پہ ہیں اب۔

2 پسندیدگیاں

مجھے بہت بہت یاد آتے ہیں اور میرا دل بے حد اداس ہو جاتا ہے۔ مجھے ان سے محبت ہو گئی تھی۔ معصوم ، بے ضرر، سیدھے سادے سے۔

پہلے پہل جب صاحب میری ذمہ داری لگاتے کہ آج میں نے انھیں پنجرے میں بند کرنا ہے تو گھنٹہ گھنٹہ ان کے پیچھے بھاگ بھاگ کے بے حال ہوتی۔ صاحب نے بتایا کہ بس پنجرے کا دروازہ کھول کے سامنے رکھ دیا کریں۔ شام کو خود ہی چلے جاتے ہیں اس میں۔

ایک دن ہم باہر سے آئے تو پنجرے کا دروازہ بند تھا۔ یہ چھے کے چھے سامنے برآمدے میں چارپائی پہ بیٹھے تھے۔ ہم پہلے گھر کے اندر گئے اور یہ باغیچے میں نکل گئے اور پھر پنجرے میں نہیں آئے۔ صبح جب دروازہ کھولا تو یہ سب دروازے سے جُڑ کر بیٹھے تھے۔

آپ خود بتائیں کہ اس قدر معصوم پرندوں کو بھلا کون بھول پائے گا!!!

ہم بالکل بھی انھیں دینا نہیں چاہتے تھے۔ لیکن مجبوری تھی۔

اڑا بھی نہیں سکتے کہ انھیں جانور کھا جائیں گے۔ سو دل پہ پتھر رکھ کے دیے ہیں۔

3 پسندیدگیاں

یہ ہمارے پسندیدہ پر ابھی ہمارے پہ پھول نہیں ہیں ۔۔۔۔

2 پسندیدگیاں