ذہنی طور پر مضبوط افراد کے گیارہ ( 11) مشاغل ۔۔۔ آپ کے مشاغل کون سے ہیں؟

انگریزی سے اردو مشینی ترجمہ

ذہنی طور پر مضبوط افراد کے 11 مشاغل

یہ مشاغل نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ ذہنی مضبوطی، جذباتی برداشت، اور خود آگاہی بڑھانے میں بھی مدد دیتے ہیں:

  1. مطالعہ (Reading)

    • کتابیں پڑھنا ہمدردی، سوچ کی گہرائی اور ذہنی فطانت بڑھاتا ہے۔
  2. ورزش (Exercising)

    • روزانہ ورزش ذہنی صحت بہتر، اضطراب کم اور نیند کا معیار بہتر بناتی ہے۔
  3. جرنلنگ/ڈائری لکھنا (Journaling)

    • اپنے خیالات قلم بند کرنا جذبات سمجھنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
  4. پزلز حل کرنا (Puzzles)

    • پزلز دماغی توجہ، یادداشت اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔
  5. پہاڑیاں/قدرتی سیر (Hiking)

    • باہر فطرت میں وقت گزارنا ذہنی سکون اور اندرونی توازن فراہم کرتا ہے۔
  6. مراقبہ/Meditation

    • ذہنی سکون، شعور، اور خود فہمی بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
  7. رضاکارانہ خدمات (Volunteering)

    • دوسروں کی مدد کرنا خود اعتمادی اور جذباتی صحت بہتر بناتا ہے۔
  8. ڈی آئی وائی پروجیکٹس (DIY Projects)

    • ہاتھ سے کام کرنا صبر، تخلیقی صلاحیت اور ذہنی آرام فراہم کرتا ہے۔
  9. موسیقی بجانا (Playing Musical Instruments)

    • موسیقی ذہنی دباؤ کم، خوشی بڑھانے اور خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہے۔
  10. نئی زبانیں سیکھنا (Learning New Languages)

    • زبان سیکھنے سے دماغی صلاحیت، صبر، اور علمی توسیع ہوتی ہے۔
  11. یوگا (Yoga)

    • جسم و دماغ دونوں کے لیے فائدہ مند، یادداشت اور معلوماتی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔
      نتیجہ:
      یہ مشاغل نہ صرف وقت کا بہترین استعمال ہیں بلکہ ذہنی مضبوطی، جذباتی استحکام، اور زندگی کے دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

People With These 11 Hobbies Are Mentally Stronger Than Everyone Else | YourTango

6 پسندیدگیاں

ان میں سے کون کون سے مشاغل آپ نے اختیار کیے ہیں یا آپ کو پسند ہیں۔ :blush:

تین نمبر اور نو نمبر کے علاوہ میں سب کچھ( پسند) کرتا ہوں ۔

3 پسندیدگیاں

1۔ مطالعہ
2۔ ورزش لیکن تسلسل نہیں ہے۔
3۔ ڈائری تو نہیں لیکن کچھ نہ کچھ لکھتی رہتی ہوں۔
5۔ پہاڑیاں/قدرتی سیر (میرا بس چلے تو بس سیر کرتی رہوں)
7۔ فلاحی خدمات
8۔ ہاتھ سے کام کرنا (آج کل زیادہ کر رہی ہوں الحمد اللہ)
11۔ یوگا (لیکن تسلسل نہیں ہے)

4 پسندیدگیاں

9 نمبر کے علاوہ سب!

4 پسندیدگیاں

پزلز کی جگہ چیس گیم کھیلتا ہوں ۔

1 پسند

1-مطالعہ

2- چہل قدمی ۔۔۔ورزش ۔بہت تسلسل سے نہیں ۔۔

3-پزلز ….crossword ۔۔سب سے پسندیدہ
4- ڈائری تو ہم بہت پہلے سے لکھتے ہیں اب تو بہت ساری ضائع کردیں ۔۔۔
5- Hiking جب موقع ملے۔۔

6- فلاحی کام ۔۔ہماری اور ہمارے بیٹے کی سب سے پہلی کوشش کہ جو بچے تعلیم سے دور ہیں اُُنکی کے جو آسانی مہیا کر سکوں ۔۔

دامے، درمے، سخنے—
7- ہاتھ سے کام کرنا سب سے زیادہ پسند ہے ابھی سِل پر چٹنی پیستے ہیں
8۔مراقبہ کی جگہ نماز ۔۔۔۔
ترتیب ہوسکتا ہے غلط بھی ہو ۔۔۔

4 پسندیدگیاں

نمبر ۹ کے علاوہ سب۔

لیکن ۱۱ میں تسلسل نہیں۔

4 پسندیدگیاں

میرا یہ ہے کہ:

1. کتابوں کا مطالعہ آج کل بہت محدود ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ نہ کچھ پڑھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔

2. ورزش۔ زیادہ نہیں برسک واک۔ اور کبھی کبھی لمبا گیپ بھی

3. جرنلنگ باقاعدہ نہیں۔ البتہ کوئی موضوع لکھنے کو اُکسائے تو ضرور لکھتا ہوں۔ پلاننگ تحریری شکل میں کرتا ہوں۔

4. پزلز کبھی کبھی

5. قدرتی مناظر یا سیر و تفریح کا موقع کم ہی ملتا ہے

6. مراقبہ کے بجائے نماز کو گن لیا جائے تو ہاں

7. رضاکارانہ خدمات۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے لیکن ایسا بہت کم ہی ہوا ہے

8. ڈی آئی وائی پروجیکٹ ۔ بہت پسند ہیں۔ شوق سے کرتا ہوں۔ لیکن زیادہ وقت نہیں ملتا

9. موسیقی سنانا اور بجانا وغیرہ سب بند ہے

10. نئی زبانیں تو نہیں سیکھتا، وہی پرانی زبانیں سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں

11. یوگا۔ نہیں

4 پسندیدگیاں

پھر کون کون ذہنی طور پر مضبوط ہوا؟ :joy:

3 پسندیدگیاں

جس نے یہ لڑی بنائی۔ وہی ذہنی طور پر مضبوط ہوا۔

2 پسندیدگیاں

1-مطالعہ (Reading)
مطالعہ اب زیادہ تر آن لائن ریڈنگ تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ روایتی شکل میں کتاب پڑھنے کے مواقع کم کم ہی میسر آتے ہیں۔

2-ورزش (Exercising)
جن دنوں باقاعدہ جِم جوائن kiya ہوتا ہے، تب تو ایکسر سائز ڈیلی روٹین میں شامل ہوتی ہے۔ ۔ لیکن عام دنوں میں گھر پر Couch Potato والی صورتحال ہی ہوتی ہے۔

3- جرنلنگ/ڈائری لکھنا (Journaling)
فون کے نوٹ پیڈ ہر کچھ نہ کچھ لکھتی رہتی ہوں ۔ لیکن اسے ڈائری لکھنا تو نہ کہا جائے گا۔

4- پزلز حل کرنا (Puzzles)
تقریباً روزانہ کی بنیاد پر کوئی نہ کوئی پزل حل کرنا بھی دیگر مشاغل میں شامل ہے۔

5- پہاڑیاں/قدرتی سیر (Hiking)
ہائکنگ سال میں چند ایک بار ۔ واک/سیر اکثر و بیشتر

6- مراقبہ/Meditation
کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ویسے بھی کہیں کھو کر ، kya ہی پا لیں گے🙂

7- رضاکارانہ خدمات (Volunteering)
کوئی مخصوص فیلڈ ورک تو نہیں، لیکن کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بساط کے مطابق کسی کے کام آیا جا سکے۔

8- ڈی آئی وائی پروجیکٹس (DIY Projects)
اگر Interior اور ہوم ڈیکور وغیرہ اس کیٹیگری میں آتے ہیں تو ہاں۔

9- موسیقی بجانا (Playing Musical Instruments)
پیانو ( الیکٹرک سنتھسائزر ) بجانا پسند ہے۔ لیکن زیادہ تر ہیڈ فون لگا کر اپنا یہ شوق پورا کرتی ہوں تاکہ دوسرے افراد کو سمع خراشی سے بچایا جا سکے۔

10- نئی زبانیں سیکھنا (Learning New Languages)
نئی زبان تو کوئی نہیں سیکھی۔ ویسے بھی میرا ماننا ہے کہ زبانیں سیکھنے سے زیادہ لہجوں کو پرکھنا آنا چاہئے۔

11- یوگا (Yoga)
بطور خاص یوگا تو نہیں۔ لیکن اس کی چند ایک مشقیں، جو عام ایکسر سائز میں بھی مستعمل ہیں۔

3 پسندیدگیاں

لہجوں کو پرکھنے کے لئے تو کسی زبان کا سمجھنا بھی ضروری نہیں ہے۔

لیکن متن کو یکسر نظر انداز کر دینا بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ :blush:

3 پسندیدگیاں

اس موضوع پر ایک لڑی میں نے یہیں کہیں دیکھی تھی۔ لیکن اس میں شرکت نہیں کر سکا۔

1 پسند

مطالعہ
گرچہ بعد میں یاد نہیں رہتا
ورزش کبھی کبھار روٹین نہیں
موسیقی سننا
موسیقی سننا کام کے دوران ،تھکن نہیں ہوتی

3 پسندیدگیاں

پہاڑوں کی سیر کے بجائے نئے شہر کی اندرونی گلیاں دیکھنا، لوگوں کو دیکھنا

3 پسندیدگیاں

آپ تو ہیں ہی پہاڑوں کے مقیم۔ آپ چھٹیاں گزارنے پہاڑ پر تو جانے سے رہے۔:blush:

1 پسند

1- مطالعہ ۔
2- ورزش، اور تقریباً دو ہزار قدم چلنا۔
3- ڈائری لکھے تو عرصہ ہوا مگر اب بھی کچھ نا کچھ لکھنا اچھا لگتا ہے۔
5- قدرتی نظارے ہر آنکھ دیکھنا چاہتی ہے ہاں البتہ پہاڑی سفر کیا تھا چڑھنا مشکل تھا مگر اترنا بڑا پر لطف، اترتے گرنا پھر سنبھلنا، اچھا گزرا وقت۔
7- رضاکارانہ خدمات باقاعدہ تو نہیں مگر جب بھی موقع ملا ضرور کی (دوسروں کو خوشی دے کر جو کیفیت ہوتی ہے وہ سکون بہت پرسکون ہے)
8- ہاتھ سے کام:thinking::thinking::thinking:
9- موسیقی سننا، بس ہلکی پھلکی، وہ بھی تب جب لمبے سفر پر نکلے ہوں ہم😊

3 پسندیدگیاں

جو بھی کچھ آپ لکھیں ۔ وہ یہاں فورم پر پیش کریں۔ :blush:

2 پسندیدگیاں

@دائم_جی میاں یہاں آجائیے۔۔:blush: