ساری سمجھ یہ بلا کھا گیا ہے:
بلے بلیاں تو چوہے نہیں کھایا کرتے؟ ![]()
بلے بلیاں ہیں تو صرف چوہے کیوں کھائیں گے، چوہے چوہیاں کھائیں گے!
وہی وہی۔۔۔۔
پھر سمجھ کیسے کھائی ہو گی بلے نے؟
بلے نے جس چوہے کو کھایا تھا، اس نے سمجھ کھائی ہوئی تھی۔
کیا آپ نے یہ لڑی دیکھی ہے؟
ہاں جی لڑی تو دیکھ لی تھی۔
مگر یہ والی لڑی اتنے دن سے کیوں ویران پڑی ہے
جادوگر بلا منتر پڑھ کے سو گیا تھا۔ اب جاگا ہے تو لڑی دوبارہ ابھری۔
جادوگر بلے پہ آپ کوئی منتر پڑھ کر پھونک دیں اب۔
چالاک بلے نے مجھے کوئی منتر ہی نہیں سکھایا۔![]()
جیسے بلی نے شیر کو درخت پر چڑھنا نہیں سکھایا
مگر بلی تو شیر کی خالہ ہے۔ اس لحاظ سے جادوگر بلا میرا کیا ہوا؟
پہلے یہ بتائیں کہ آپ بلی کے کون ہیں؟
میرے خیال میں میں بلی کی نانی کا نواسا ہوں۔
اس طرح تو بلا خالو لگتا ہے، نہیں؟؟؟ ![]()
ماموں کیوں نہیں لگ سکتا؟
ہاں لگ تو سکتا ہے۔ تو پھر کس بات پہ لاک لگائیں ماموں یا خالو ![]()
ماموں پر لاک لگایا جائے۔ مگر کیا درست جواب پر ایک کروڑ کا انعام ملے گا؟
اس لڑی میں سمجھداری والے مطالبے نہیں کرنے۔ ہمیں تو یہ بھی نہیںٗ معلوم کہ کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں
مجھے تو کروڑ میں ایک کاف، ایک ر، ایک واو، اور ایک ڑے نظر آ رہی ہے۔ زیرو کہاں سے آئے۔
