ہمیں بچپن میں پڑھا ہوا “اردو کا قاعدہ” یونیکوڈ یا انپیج میں درکار ہے۔ آخری درجے میں پی ڈی ایف ہی سہی۔
مذکورہ قاعدہ با تصویر تھا اور اس میں سے کچھ چیزیں جو ہمیں یاد ہیں وہ یہ کہ مفرد حروف کے بعد “باجا، دادا، راجا” وغیرہ حروف تھے اور ایک نظم / نثر یوں شروع ہوتی تھی: “اچھا بچہ صبح سویرے اٹھتا ہے”
قاعدہ کافی مختصر ، معیاری اور بہت انگیجنگ تھا اس لیے اس کی تلاش ہے تاکہ اب خود اسے چھاپ کر بڑے پیمانے پر یا کم از کم اپنے حلقوں میں واپس دستیاب کرایا جائے۔
ریختہ پر موجود “اردو کا قاعدہ” تلاش پر آنے والے کوئی 8 یا 10 ایسے قاعدے دیکھ چکا لیکن ان میں سے کوئی بھی وہ نہیں ہے۔
ایک وجہ ہماری اسی قاعدے کے لیے بضد ہونے کی ناسٹلجیا بھی ہو سکتی ہے ۔ لیکن اگر کوئی بہتر/برابر کے معیار کا بھی قاعدہ مل جائے تو ہماری راحت کا سامان ہو۔
شکیب بھائی، پاکستان کی حد تک، میرے پاس، تقریباً سبھی پرانی نصابی کتب پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں۔ انڈیا میں یہ قاعدہ کس ادارے نے چھاپا تھا، شاید اس جواب کے بعد تلاش میں کوئی مدد مل پائے۔
بڑی اچھی بات ہے، جتنی بھی با تصویر ہوں انھیں شیئر فرمائیں بڑی نوازش!
یہ تو مشکل ہے۔ جن لوگوں نے بھی کتاب دیکھ رکھی ہے سب کو کچھ کچھ کانٹینٹ یاد ہے لیکن مصنف/ادارہ نہیں۔ ہو سکتا ہے ایک اچھا خاکہ یادداشت ہی کی بنا پر بن جائے۔
تصاویر کی کمی البتہ پھر بھی ایک بڑی کمی رہے گی۔