محفلین واراکین کے کیفیت نامے

میں ایک میاں ہوں
مجھے بچوں کی طرح پھیل کر دھڑنگ بڑنگ سونا ہے لیکن نہیں
میں تو ایک میاں ہوں
فیلنگ، سر کھجانے والا ایموجی

7 پسندیدگیاں

مجھے بہت سارے پاپڑ، جیلی اور چاکلیٹ کھانی ہے
فیلنگ، سر چکرانے والا ایموجی

6 پسندیدگیاں

دنیا کا تماشا دیکھ لیا غمگین سی ہے بیتاب سی ہے

امید یہاں اک وہم سی ہے تسکین یہاں اک خواب سی ہے

دنیا میں خوشی کا نام نہیں دنیا میں خوشی نایاب سی ہے

9 پسندیدگیاں

خواب زندگی ہے،

3 پسندیدگیاں

اسی لیے کسی نے کہا تھا کہ میاں کو عربی میں المیہ کہتے ہیں ۔ :grinning_face:

8 پسندیدگیاں

کب سے میاں ہیں میاں صاحب ۔۔۔؟

2 پسندیدگیاں

تین سال تو ہوگئے ہوں گے

2 پسندیدگیاں

۔۔۔ آگے آگے دیکھیے ہو تا ہے کیا

3 پسندیدگیاں

میں نے خواب میں دیکھا کہ @یاسمین_سکندر نے میری ساری پوسٹس اُڑا دیں۔ :joy:

جسٹ کڈنگ! :rofl:

8 پسندیدگیاں

آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے عامل بابا @نیرنگ_خیال سے رجوع کریں۔ :slight_smile:

4 پسندیدگیاں

ہمارے ایک رشتے دار بہت بیمار ہیں۔ انھوں نے اپنے تیتروں کا جوڑا مع چار بچوں کے ہمیں دے دیا۔ ساتھ ساتھ بنے ایک ایک ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ کے گول پنجروں میں سے ایک میں والدین اور دوسرے میں بچے۔ بہت ہی ترس آتا۔ صاحب نے پنجرہ کھولنا شروع کر دیا۔ صبح کھول دیتے ہیں اور شام کو بند کر دیتے ہیں۔
ڈرتے بہت ہیں۔ اس قدر معصوم اور ڈرپوک ہیں۔ ذرا سا دیکھ لیں کسی کو تو دوڑ پڑتے ہیں۔ ان کا مستقل ٹھکانہ الائچی کی جھاڑی کے نیچے ہے(نرسری والوں نے الائچی کہہ کر پودا دیا تھا، الائچی نہیں ہے) دھوپ ہو، بارش ہو، وہ بس وہیں پائے جاتے ہیں۔
صاحب سے نہیں ڈرتے۔

6 پسندیدگیاں

آپ سے ڈرتے ہیں؟

4 پسندیدگیاں

یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے۔:rofl:

5 پسندیدگیاں

جی مجھ سے ڈرتے ہیں۔
ہم نے پرندے خودکار طریقے سے بانٹ رکھے ہیں۔ فضا والے میرے ہیں اور پنجرے والے ان کے۔ :slight_smile:

4 پسندیدگیاں

فضا والے مجھ سے نہیں ڈرتے، پنجرے والے ان سے نہیں ڈرتے۔ :slight_smile:

3 پسندیدگیاں


5 پسندیدگیاں

کھجور کا درخت اور چڑیا، یہ تصویر جنوبی پنجاب میں لی گئی ہے؟

وٹزایپ کے کتنے ہی اردو شعر و ادب والے گروپس چھوڑے ہیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے جان میں جان آئی ہو۔ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہی ہوں۔ خواہ مخواہ کا بوجھ لادا ہوا تھا۔ شانِ بہاول پور میں وہی فارورڈنگ پیغامات ، کلچرسٹ ، بزمِ سخن ، بزمِ شعر و ادب، اور نجانے کیا کیا کیا۔۔۔۔ :slight_smile: :slightly_smiling_face:

3 پسندیدگیاں

جی ہاں!!!

2 پسندیدگیاں

ایک سہیلی سے ملاقات
قہقہے، باتیں، قہقہے اور باتیں۔ سہیلیاں اللہ کی کتنی بڑی نعمت ہیں۔ الحمد اللہ ربّ العالمین!

4 پسندیدگیاں