کیا اس کے آخر میں ہمیشہ نون غنہ آتا ہے؟ کیا ریستوران غلط ہے؟ مجھے اردو میں صرف ریستوراں کی نظیر ہی ملی ہے۔ آپ لوگوں کی مدد درکار ![]()
1 پسند
میں نے تو آج تک ریستوران ہی پڑھا ہے، اور سنا بھی اسی طرح سے ہی ہے۔ ریستوراں کی نظیر تلاش کرنا پڑے گی۔
3 پسندیدگیاں
میں نے بھی ریستوران ہی پڑھا ہے اردو کتابوں میں ۔
یہ لفظ عموما ڈائجسٹوں کی کہا نیوں میں ملتا تھا ۔
3 پسندیدگیاں
فرانسیسی زبان میں تو درست تلفظ غنہ کے ساتھ ہی ہے، اردو میں بھی میں نے لکھا دیکھا ہے لیکن کہاں، یہ تلاش کرنا پڑے گا۔ ریستوران ہی عام ہے۔ اس سپیلنگ کو انگریزی میں جس طرح لکھا جاتا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اکثر رسٹورینٹ/رسٹورینٹ بھی عام ہے۔ ہجے میں جہاں بھی ant آتا ہے ، انگریز “ینٹ” لگا کر بولتے ہیں، فرینچ اس کو “آں” کا تلفظ کرتے ہیں، یہی آواں گارد ہے
2 پسندیدگیاں
اصل لفظ ریستوراں ہے لیکن انگلش میں Resturant کہا جاتاہے جس کا مطلب ریسٹ کرنا آرام کرنا یا سستانا کام کاج کے دوران ایک گھنٹہ آرام کھانا پینا
2 پسندیدگیاں
