ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوں، عنوان میں آپ نے جان ہی لیا ہے۔ تو براہِ راست اسکرین شاٹس اور ٹول کے لنک کی بات کرتے ہیں۔
ریختہ ریڈر اور ڈاؤنلوڈر
ریختہ پر موجود کتب کو یہیں سے تلاش کریں۔
کتابیں تلاش ہو گئی ہیں، جو کتاب کھولنی ہے اس پر کلک کر دیں پھر یہ ڈائلاگ بند کر دیں۔
تصویر پر کلک کریں، یہاں آپ کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ مکمل کتاب ڈاؤنلوڈ کیے بغیر پڑھیں۔
پی ڈی ایف کی بٹن پر کلک کرنے سے کتاب ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی۔
لازمی درکار
ایکسٹنشن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
ایکسٹنشن چالو ہے۔ رنگین لوگو یعنی شروع اور سیاہ ہو تو بند۔
ٹول کا رابطہ
استعمال کا طریقہ آخر میں پھر ایک مرتبہ دیا گیا ہے، اوپر کے اسکرین شاٹس کی مدد سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
اس ٹول کی تاریخ اور کچھ تکنیکی و خشک باتیں
محفل پر فلسفی بھائی اور @محمدعمر بھائی نے جو محنتیں کی تھیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی عرصے قبل فقیر نے اس کا نوڈ (جاوااسکرپٹ) ورژن تیار کیا تھا اور وہ استعمال میں تھا، لیکن تین مصیبتیں تھیں:
1۔ اب بھی کمانڈ لائن ہی سے چلانا پڑتا تھا، جو گرافکل انٹرفیس تھا وہ کام نہیں کرتا تھا۔
2۔ صرف کمپوٹر پر کام کرتا تھا، اس لیے اگر کوئی کتاب کی ضرورت پڑے تو پہلے لیپٹاپ کھولیے پھر کتاب ڈاؤنلوڈ کیجیے۔
3۔ صرف پڑھنے کی سہولت نہیں تھی، کہ بندہ درجنوں کتاب حرص میں ڈاؤنلوڈ کرنے سے قبل دیکھ ہی لے کہ آیا پڑھنے کہ قابل ہے بھی یا نہیں۔
اب ہوا یوں کہ ہم نے مکمل جاواسکرپٹ لائبریری کو بطور این پی ایم پیکج ریلیز کرنے کی ٹھانی، کہ کچھ تجربہ اس چیز کا بھی ہو جائے، لیکن دوسرے کام میں وہ ذہن سے نکل گیا۔ اس بات کا تذکرہ عمر بھائی سے محفل ہی پر ذاتی مکالمے میں کیا تھا۔ کچھ مہینوں بعد پھر دھیان آیا تو حسب معمول پہلے محفل اور پرانے دھاگے کھولے تاکہ اس کی ایک تاریخ بھی ذہن میں آ جائے۔ محمد عمر بھائی کے گٹ ہب پر پہنچے تو دیکھا انھوں نے اس کا جاوااسکرپٹ ورژن ڈال دیا ہے۔ ہم دل مسوس کے رہ گئے۔
پھر خدا کا کرنا ہوا کہ اسی پرانے کوڈ سے مہمیز ملی کہ اسے مکمل فرنٹ اینڈ پر کسی طرح پورٹ کیا جائے تاکہ ہر کام ویب ایپ ہی میں ممکن ہو۔ اس کے لیے بیک اینڈ لازم ہوتا کیونکہ براؤزر سیکیورٹی اجازت نہیں دیتی کہ ایک ویبسائٹ دوسری ویبسائٹ براہِ راست (بغیر آئی فریم کے) ہینڈل کرے۔ چنانچہ دو حل سوچے اور اس ویب ایپ میں ڈالے۔
1۔ پراگزی۔ یعنی ایک بیک اینڈ جس میں آپ کو کسی بھی اے پی آئی کا ریسپانس مل سکے اور براؤزر چونکہ بیک اینڈ کال کو نہیں روک سکتا کیونکہ وہ آپ کا اپنا بیک اینڈ ہے، تو یہ کام کر جائے گا۔ ریکارڈ کے لیے عرض ہے کہ اسے میں نے ٹیسٹ نہیں کیا۔ لگتا تو یہی ہے کہ کام کرنا چاہیے، لیکن اصل چونکہ تصاویر ہیں، تو بہت ممکن ہے وہاں بھی وہی معاملہ ہو جسے تکنیکی زبان میں “کورس” ایرر کہتے ہیں۔ چنانچہ دوسرا جگاڑ۔۔۔
2۔ کورس بائی پاس: یہ ایک آسان ترین جگاڑ ہے جس کے ذریعے آپ کورس ایرر کو بائی پاس کر سکتے ہیں۔ اس کے کئی ایکسٹشن مل جاتے ہیں۔ ایک ساتھ ہی نتھی ہے۔
ٹول کیسے استعمال کریں
چنانچہ استعمال کے لیے آپ کو ذیل کے اسٹیپ کرنے ہیں۔
1۔ کورس بائی پاس ایکسٹنشن انسٹال کر لیں۔ اس لنک کے ذریعے
اگر آپ اینڈرائیڈ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسا براؤزر استعمال کریں جو ایکسٹنشن کی سہولت دیتا ہے، مثلا کیوی براؤزر۔ کیوی براؤزر کی لنک برائے اینڈرائیڈ۔
Asset میں دیکھیں یا کسی اور سائٹ سے اے پی کے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
2۔ ریختہ ریڈر کھولیں۔
ریختہ ریڈر
3۔ ایکسٹنشن شروع کر لیں اورویپ ایپ استعمال کریں۔
سوالات ہوں یہاں پوچھ لیں۔ تجاویز کا بھی خیر مقدم ہے۔ ہم تو اب اکثر کتابیں اسی پر پڑھ لیتے ہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کی بھی کم ہی نوبت آتی ہے۔ ہاں موبائل پر البتہ ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں تاکہ اسکرین سائز کی آسانی ہو۔
اس کی کچھ مزید تفصیلات شیئر کرنی باقی ہیں وہ بلاگ پر اور یوٹیوب پر ریلیز کرتے وقت یہاں بھی اپڈیٹ کر دیں گے۔
شکیبؔ احمد
23 مئی ، 12:35 رات













