ویکی محبوب رمضان 2026ء ایک سالانہ عالمی مقابلہ ہے جس کا مقصد ماہِ رمضان المبارک سے متعلق رسوم و رواج، تہذیب و ثقافت، اسلامی ورثے اور اہم اسلامی شخصیات کی سوانح عمری کو دستاویزی صورت میں محفوظ کرنا اور عام کرنا ہے۔ 2026ء کے اس مقابلے میں دنیا کے 32 ممالک کو خصوصی توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے، جن میں پاکستان، بھارت، سعودی عرب، ترکیہ، الجزائر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر، نائیجیریا اور ریاستہائے متحدہ امریکا شامل ہیں۔
یہ مسابقہ 16 فروری سے 28 مارچ 2026ء تک جاری رہے گا، جس کے دوران ویکیمیڈیا پلیٹ فارموں پر رمضان المبارک سے وابستہ روایات، تہذیبی پہلوؤں اور اسلامی ورثے کی نمائندگی کو نمایاں طور پر بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
مذکورہ بالا تمام انعامات اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے دیے جائیں گے۔ تمام انعامات برٹش پاؤنڈز کے مساوی مقامی کرنسی میں دی جائے گی۔ شرکائے مسابقہ کے انعامات (بلحاظ تعداد مضامین، کم از کم 30 نئے مضامین):
پہلا انعام: 50 برٹش پاؤنڈز
تیسرا انعام: 20 برٹش پاؤنڈز
دوسرا انعام: 30 برٹش پاؤنڈز
اردو ویکیپیڈیا کی جانب سے تمام صارفین کو سپاس نامہ