السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!
رمضان میں اردو محفل میں قرآن مجید کی معلومات
سے متعلق سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا کرتا تھا۔۔۔۔تو چلیے رمضان المبارک کی مناسبت سے قران مجید کی عام معلومات کا سلسلہ اُردو فورم پر شروع کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران مجید میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔
پہلے ایک سوال کا جواب دیں۔ اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔
جواب تلاش کرنے کے لیے گوگل وغیرہ کے استعمال کی اجازت ہے۔
@مریم
@گل_یاسمین
@لاریب_اخلاص
@علی_وقار
@اربش.علی
سوال: سورۃ فاتحہ میں الله تعالی کے چار صفاتی نام بیان کیے گئے ہیں ۔ کیا آپ ان کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟
قرآن کریم میں روزے کی فرض ہونے کا ذکر کس آیات میں ہے ؟
سورۃ البقرۃ آیت نمبر 183
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
سورۃ فاتحہ
اس سورہ میں اللہ کے چار نام بیان ہیں۔۔
1-اللہ ۔۔۔ جس کے لیے تمام تعریفیں ہیں رب ہے تمام جہانوں کا ۔
2-الرحمن ۔۔جو تمام گناہوں کو چھپاتا ہے۔ الرحمان میں واضح وسیع رحمت کا ذکر ہے
3-الرحیم۔۔ جو رحم کرنے والا ہے ۔
4-رحیم میں مسلسل رحمت کا
5-الملک۔۔ مالک ہے روزِ جزا کا ۔یعنی انصاف کے دن کا مالک تو جس میں تمام صفتیں موجود ہوں وہی تمام تعریفوں کا مالک ہے جو صرف اللہ ہے۔
قرآن کریم میں کتنی سورتوں کے نام جانداروں (کنگڈم اینیمیلیا)کے نام پر ہیں؟
البقرة
الأنعام
النحل
النمل
العنكبوت
العاديات
الفيل
قرآن کریم الله کا کلام ہے ۔ کس سورة کی کونسی آیت میں اس کا ذکر ہے؟
@اربش.علی آجائیے
قرآنِ مجید اللہ کی طرف سے ہے، یہ تو کئی آیات میں دہرایا گیا ہے، مگر قرآن کو سورة التوبة کی چھٹی آیت میں واضح طور پر «كلام الله» کہا گیا ہے:
وَإِنۡ أَحَدࣱ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِینَ ٱسۡتَجَارَكَ فَأَجِرۡهُ حَتَّىٰ یَسۡمَعَ كَلَـٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ أَبۡلِغۡهُ مَأۡمَنَهُۥۚ ذَ ٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمࣱ لَّا یَعۡلَمُونَ
اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے، پھر اس کو اس کی جاے امن تک پہنچا دو، اس لیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے۔
قرآن کریم میں جنت کے شام و سحر کا ذکر کیسے ہے ؟
جنت میں روشنی اور سایہ، صبح اور شام
ان اصحاب الجنة الیوم فی شغل فاکھون○ھم و ازواجھم فی ظلال علی الارآئک متکؤن○
ترجمه : بے شک جنتی لوگ آج کے دن اپنے مشاغل میں خوش و خرم ہوں۔ وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔
سورہ یسین
ولھم رزقھم فیھا بکرة و عشیا○
ترجمه : اور ان کے لیے جنت میں صبح و شام رزق ہو گا۔
وہ کونسی قرآن کی آیت ہے جس میں تقویٰ کے حصول کا ذریعہ صادقین (اولیاء ) کے ساتھ رہنے کو ٹھہرایا ہے؟
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ﴾
“اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔”
سورہ التوبہ کی آیت نمبر 119 ہے۔