بتِ خود نما اور کیا چاہتا ہے تجھے اب بھی شک ہے خدا ماننے میں
ترے سنگِ در پر جبیں میں نے رکھ دی عبادت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
قمر جلالوی
1 پسند
دیتے ہیں اجالے مرے سجدوں کی گواہی
میں چھپ کے اندھیرے میں عبادت نہیں کرتا
قتیل شفائی
1 پسند
دنیا میں عبادت کو تری آئے ہوئے ہیں
پر حسن بتاں دیکھ کے گھبرائے ہوئے ہیں
بہرام جی
1 پسند
نئی کرنیں پرانے آسماں میں کیوں جگہ پائیں
وہ کافر ہے کہ جس نے چڑھتے سورج کی عبادت کی
اقبال ساجد
1 پسند
یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
الطاف حسین حالی
2 پسندیدگیاں
تیری پہچان کے لاکھوں انداز
سر جھکانا ہی عبادت تو نہیں
پروین فنا سید
1 پسند
ایک ایمان ہے بساط اپنی
نہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے
خواجہ میر درد
1 پسند
عبادت شوقِ تسلیم و رضا کا امتحاں بھی ہے
یہی انسان کی عظمت، یہی معراجِ ایماں ہے
جو سجدہ بندۂ حق کو عطا سوزِ یقیں کر دے
وہی سرمایۂ مومن، وہی روحِ اذاں بھی ہے
ساگرحیدرعباسی
عبادتوں کو فقط رسمِ زندگی نہ بنا
یہی تو راہِ وفا ہے، یہی مقامِ بقا
ساگرحیدرعباسی