لطائف ۔۔۔۔۔جو آپکے لبوں پہ مسکراہٹ لے آئیں

لکھنؤ میں پہلی بار بلدیہ کے انتخابات ہوئے تو اپنے وقت کی مشہور طوائف “دلرُبا جان” چوک سے امیدوار بنی۔
اس کے خلاف الیکشن لڑنے کو کوئی تیار نہیں تھا۔ ان دنوں ایک مشہور طبیب تھے، حکیم شمس الدین۔ چوک میں ان کا مطب تھا۔ بڑے باعزت و نیک نام تھے۔ دوستوں نے انھیں زبردستی الیکشن میں “دلربا جان” کے مقابلے میں کھڑا کر دیا۔
“دلربا جان” کی انتخابی مہم نے زور پکڑا۔ روزانہ سر شام چوک میں محفلیں سجنے لگیں۔ جدن بائی جیسی اپنے زمانے کی مشہور رقاصاؤں کے پروگرام ہونے لگے اور محفلوں میں بےتحاشہ بھیڑ ہونے لگی۔ اس وقت حکیم صاحب کے ساتھ چند دوست ہی ہوا کرتے تھے جنہوں نے انھیں الیکشن میں جھونک دیا تھا۔
اب حکیم صاحب کو غصہ آیا کہ تم لوگوں نے مجھے مار دیا، میری شکست یقینی ہے۔ دوستوں نے ہمت نہیں ہاری اور نعرہ دیا:
"ہے ہدایت چوک کے ہر ووٹر شوقین کو
“دل دیجئے دلربا کو، ووٹ شمس الدین کو”
جواب میں “دلربا جان” نے یہ نعرہ دیا:
" ہے ہدایت چوک کے ہر ووٹر شوقین کو
دلربا کو ووٹ دیجئےنبض شمس الدین کو
خوش قسمتی سے حکیم صاحب کا نعرہ کامیاب ہوا اور وہ الیکشن جیت گئے۔
لکھنؤ کی تہذیب کے مطابق دلربا جان نے حکیم صاحب کو گھر پر جاکر مبارکباد دیتے ہوئے کہا:
" میں الیکشن ہار گئی، آپ جیت گئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر آپ کی جیت سے ایک بات تو ثابت ہو گئی کہ لکھنؤ میں مرد کم اور مریض زیادہ ہیں":blush::blush:

6 پسندیدگیاں

نکتہ:-

ایک دفعہ مولا نا آزاد سے نہرو نے پوچھا جب میں سر کے بل کھڑا ہوتا ہوں تو خون سر کی طرف جمع ہوجاتا ہے مگر جب پاؤں کے بل کھڑا ہوں تو ایسا نہیں ہوتا۔
مولانا نے جواب دیا جو چیز خالی ہوگی خون اسی طرف جائے گا۔

4 پسندیدگیاں

دامن چاک:-

اورئنٹل کالج لاہور میں انور مسعود فارسی کے طالبعلم تھے ان کی کلاس کے پروفیسر وزیر الحسن عابدی نے ایک دفعہ چپڑاسی کو چاک لانے کو کہا ۔ چپڑاسی نے بہت سے چاک جھولی میں ڈالے اور لے کر حاضر ہوگیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ کہتا۔ انور مسعود شرارتی لہجے میں بولے :
"سر! دامنِ صد چاک ، اسی کو کہتےہیں۔ "

6 پسندیدگیاں

پدری زبان:-_*

جوش نے پاکستان میں ایک بہت بڑے وزیر کو اردو میں خط لکھا۔ لیکن اس کا جواب انہوں نے انگریزی میں دیا۔ جواب میں جوش نے انہیں لکھا:
۔جنابِ والا،میں نے تو آپ کو اپنی مادری زبان میں خط لکھا تھا۔لیکن آپ نے اس کا جواب اپنی پدری زبان میں تحریر فرمایا ہے۔۔۔۔

4 پسندیدگیاں

دانت بھی توڑدو:-_*

مولانا شاہ اسماعیل شہید ؒسے کسی انگریز نے کہا
انسان داڑھی کے بغیر پیدا ہو ا ہے ہے اس لیے اسے داڑھی نہیں رکھنی چاہیے "
مولانا نے برجستہ کہا “ پھر تو " انسان اگر داڑھی کے بغیر پیدا ہے تو انساان دانتوں کے بغیر پیدا ہوا ہے، اس کے دانت بھی توڑ دیئے جائیں

4 پسندیدگیاں

یہ شاید مکمل نہیں ہے

1 پسند

انگریز نے یوں کہا تھا کہ۔

انسان ڈاڑھی کے بغیر پیدا ہوتا ہے اس لیے ڈاڑھی نہیں رکھنی چاہیے۔

3 پسندیدگیاں

حقے

کسی نے مولانا اشرف علی تھانوی سے پوچھا:‘‘مولانا!کیا جنت میں حقے بھی ملیں گے؟’’
‘‘ضرور ملیں گے۔’‘مولانا اشرف علی تھانوی نے جواب دیا۔’‘مگر ان کے لئے آگ تمہیں دوزخ سے جا کر خود ہی لانی ہوگی۔’’

2 پسندیدگیاں

سعادت مند

کسی نے ایک بار مجاز ؔ سے پوچھا:‘’ کیوں صاحب؟ آپ کے والدین آپ کی بے اعتدالیوں پر کچھ اعتراض نہیں کرتے؟‘’

مجاز:‘’ جی نہیں۔‘’

صاحب: ‘‘کیوں؟’’

مجاز:‘’ لوگوں کی اولاد سعادت مند ہوتی ہے، لیکن خوش قسمتی سے میرے والدین سعادت مند ہیں۔‘’

1 پسند