مہمانوں کی تواضع!

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جیسے ہی معلوم ہو کہ مہمان آنے والے ہیں، سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ کھانے میں کیا بنایا جائے۔ روز کا وہی سادہ سا کھانا جو ہمیں بالکل ٹھیک لگتا ہے، اچانک مہمانوں کے سامنے رکھنے کے قابل نہیں لگتا۔ پھر دماغ میں ایک فہرست سی چلنے لگتی ہے کہ یہ بنائیں یا وہ، کم ہو گیا تو برا لگے گا، زیادہ ہو گیا تو ضائع نہ ہو جائے۔

کچھ گھروں میں اصول ہوتا ہے کہ جو گھر میں پکتا ہے وہی مہمان کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے، مگر ہر گھر میں یہ دستور نہیں۔ کہیں چائے اور بسکٹ بھی پوری تواضع سمجھے جاتے ہیں، اور کہیں بغیر باقاعدہ کھانے کے دل ہی نہیں بھرتا۔ بعض مہمان خود کہتے ہیں کہ تکلف نہ کریں، مگر اس جملے کے بعد بھی تکلف تو ہوتا ہی ہے۔

آپ کے ہاں مہمان آئیں تو عام طور پر کیا پیش کیا جاتا ہے؟ وہی سادہ سا گھریلو کھانا، کچھ خاص بنایا جاتا ہے، یا صورتِ حال کے مطابق جو بن پڑے؟

5 پسندیدگیاں

گھر میں تو عام طور پر ملی جلی چیزیں بنتی ہیں۔ لیکن جب مہمانوں کے آنے سے پہلے پتہ ہو تو اُن کے لئے بہ اہتمام کچھ نہ کچھ بنایا جاتا ہے۔

اگر مہمان اریب قریب سے آئیں تو ناشتہ یعنی ریفریشمنٹ اور دور سے آئیں تو کھانا۔ کھانے میں عام طور پر بریانی اور گوشت کی کوئی ڈش عام طور پر بنائی جاتی ہے۔ اگر کوئی اور بات بھی شامل ہو مثلاً کوئی جوڑا شادی کے بعد پہلی بار آ رہا ہو تو پھر باقاعدہ دعوت وغیرہ کا اہتمام ہوتا ہے۔

4 پسندیدگیاں

ایک خوبصورت اور با برکت روایت ہے۔جو ہماری اماں کی نصیحت بھی ہے کہ کھانا ایسے بناؤ کہ کوئی اچانک مہمان آجائے تو بھوکا نہ جائے یہ اُنکی مہمان نوازی کا اعلیٰ ترین احساس ہے ہے بلکہ یہ روزمرہ کے کھانے کے انتظام کو بھی بہت آسان اور ٹینشن سے پاک بنا دیتی ہے۔ جب نیت اور تیاری ہمیشہ مہمان کے لیے کھلی ہو، تو رزق میں بھی برکت ہوتی ہے اور اچانک کسی کے آنے پر ہڑبڑاہٹ بھی نہیں ہوتی۔۔۔اُنکو بہت برا لگتا تھا کہ آنے والے سے بار بار پوچھا جائے ۔۔۔کہتیں گرمی ہے تو شربت حاضر کردو سردی ہے تو چائے مہمان کو بار بار پوچھنا اُنکو پسند نہیں تھا ۔۔۔

اگر کھانے کا وقت ہو تو جو پکا ہے اس میں ایک دو ڈش جو آسانی سے جلدی بن سکے اضافہ کرلیا جاتا ہے ۔۔۔

روزانہ کے کھانے میں ایک ایسی ڈش جیسے قورمہ، یا آلو گوشت) ضرور پکاتے ہیں جس کی گریوی (شوربہ) کو ضرورت پڑنے پر آسانی سے بڑھایا جا سکے۔

دعوت میں انتظام و اہتمام الگ ہوتا ہے وہی پلاؤ یا بریانی قورمہ کڑھائی ۔اکثر ہمارے قریبی عزیز اروی گوشت یا کوفتے کی فرمائش کرلیتے ہیں ۔۔۔۔

1 پسند