فارغ وقت اور بھولے ہوئے مشاغل!

کبھی کبھار آدمی یوں ہی بیٹھا ہوتا ہے تو خیال آتا ہے کہ ہم نے اپنے شوق کب اور کہاں چھوڑ دیے۔ ایسا نہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں رہا، وقت تو ہے، بس وہ کسی اور طرف نکل جاتا ہے۔ پہلے فارغ وقت ملتا تو کچھ پڑھ لیتے تھے، کچھ لکھ لیتے تھے۔ کوئی شوق پورا کر لیتے تھے۔ اب فارغ وقت آتا ہے تو اکثر موبائل ہاتھ میں آ جاتا ہے، اور معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کب آدھا گھنٹہ یا ایک گھنٹہ گزر گیا۔

یہ بھی سچ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے پاس کبھی نہ کبھی کوئی نہ کوئی مشغلہ ضرور رہا ہے۔ کسی کو لکھنے کا شوق تھا، کسی کو موسیقی کا، کسی کو باغبانی اچھی لگتی تھی، کسی کو بس خاموش بیٹھ کر پڑھنا۔ پھر آہستہ آہستہ زندگی کی مصروفیات بڑھتی گئیں، ذمہ داریاں آئیں، اور وہ شوق کہیں پیچھے رہ گیا۔ نہ یہ کہ جان بوجھ کر چھوڑا، بس خود ہی چھوٹتا چلا گیا۔

کیا اب بھی کوئی ایسا مشغلہ ہے جو آپ کے شب و روز کوقدرے بہتر بنا دیتا ہو، یا کوئی پرانا شوق جو دل میں کہیں اب بھی زندہ ہو مگر وقت یا توجہ کا فقدان ہو۔

دل چاہے تو چند سطریں لکھ دیجیے۔ ہو سکتا ہے کسی کا لکھا ہوا جواب کسی اور کو اپنا بھولا بسرا شوق یاد دلا دے، یا کم از کم یہ احساس ہو جائے کہ ہم اس معاملے میں اکیلے نہیں۔

9 پسندیدگیاں

ہم تو اب بھی اپنے پُرانے لکھے خط نکالتے ہیں جو اماں کو لکھے جب وہ بھائی کے پاس کینڈا گئیں پھر بھائی انڈونیشیا سٹیل ہوگئے تو بھی جاتیں تھیں اُنکے پاس تو اُنکے لکھے خط دوبارہ پڑھنا ہمارا مشغلہ ہے سبین بھی اماں یعنی اپنی نانی کے نام خط لکھا کرتیں تھیں ۔۔اُنکے انتقال کے بعد اُنکی لکھی ہر چیز ہمارا سرمایہ ہے بار بار پڑھتے ہیں ۔۔۔۔اور اُُنکی یادوں میں کھو جاتے ہیں ۔۔۔یا پھر پُرانی لکھی ڈائیریاں پڑھنا اب بھی ہمارا پسندیدہ مشغلہ ہے جو ٹیلیفون آنے کے بعد بھی اُسی طرح جاری و ساری ہے ۔۔۔۔

6 پسندیدگیاں

مجھے سکے اور نوٹ جمع کرنے کا شوق تھا ۔ لیکن اب یہ شوق پورا کرنا ممکن نہیں ۔ مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ نوٹ درکنار سکوں کی بچت بھی ممکن نہیں ۔

تفنن برطرف ، @علی_وقار بھائی ، بہت اچھا دھاگا شروع کیا ہے آپ نے۔ مزے مزے کی باتیں اور واقعات پڑھنے کو مل سکتے ہیں۔ بشرطِ فرصت میں بھی کچھ لکھتا ہوں۔

4 پسندیدگیاں

ڈائری لکھنا میری بھی پرانی عادت رہی ہے ، @سیما-علی آپا ۔ کئی ڈائریاں بھر چکا ہوں۔ لیکن اب تو انہیں کھول کر دیکھنے کی فرصت بھی نہیں ملتی۔

2 پسندیدگیاں

ہم اندازہ کرسکتے ہیں !!مآپ کے مصروف ترین Schedule میں یہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے !!!

2 پسندیدگیاں

4 پسندیدگیاں

1 پسند

بڑی بات ہے لوگ پُرانی چیزیں گھر سے نکالتے ہیں اور یہ پُرانے سوٹ خریدنے کے لئے اتنا پیسا خرچ کررہے ہیں۔

3 پسندیدگیاں

اور مزے کی بات یہ ہے کہ جس آدمی نے یہ لباس خریدا ہوگا وہ اسے کبھی پہنے گا بھی نہیں۔

4 پسندیدگیاں

بھیا antique جمع کرنے والے لوگ اُن چیزوں کو استعمال کہاں کرتے ہیں ہماری پڑوسن کو شوق ہے گھر میں چلنے کی جگہ نہیں پر شوق ہے کہ کم ہی نہیں ہوتا :grinning_face_with_smiling_eyes:

2 پسندیدگیاں

سیما آپا ، میں بھی نوادرات جمع کرنے کاشوقین ہوا کرتا تھا کبھی۔
میں نے تو بطور مزاح لکھا تھا۔ ظاہر ہے کہ آدمی زنانہ لباس کیسے پہن سکتا ہے اور وہ بھی لیڈی ڈایانا کا ۔ :grinning_face:

3 پسندیدگیاں

بھیا ۔۔۔/آدمی !!!آدمی نہ رہا ۔۔۔تو پھر کچھ بھی کر سکتا ہے ۔۔۔۔

4 پسندیدگیاں

دستکاری اور ماڈل بنانا (Crafts)

کاغذ کے ٹکڑوں سے چیزیں بنانا یا مٹی کے کھلونے بنانا۔دستکاری اور ماڈل بنانا (Craft۔۔**کاغذ کے ٹکڑوں سے چیزیں بنانا یا مٹی کے کھلونے بنانا۔

یہ ہمیں اُسکول میں سکھایا جاتا تھا باقاعدہ سب سے آخر ی کلاس میں دستکاری و کاغذ سے پھول اور مختلف چیز یں بنانا سکھایا جاتا تھاُ ۔۔۔

2 پسندیدگیاں

سیما آپا! کچھ بنا کر دکھائیں تو مانیں۔ ایسے ہی مان لیں کیا؟ ! :slight_smile:

1 پسند

بھیا آج گھر پہ نہیں ہیں ۔۔کل ان شاء للہ دکھائیں گے جو میکا ئیل کا مفلر بنُا ہے اور اپنی دوست کے لئے دوپٹہ کاڑھا ہے شیڈو ورک کا ۔۔۔گھر پہنچتے ہیں تو دکھاتے ہیں ۔۔۔۔

2 پسندیدگیاں

زبردست آپا ۔۔۔ یہ بتائیے کہ کونسے نمبر کی سلائی ہے آپ کی ۔ شاید گیارہ نمبر کی ہو گی ۔

یا پھر @گل_یاسمین کی طرح کا کروشیا ہو گا ۔

1 پسند

جی بھیا ۔گیارہ نمبر کی سلائیاں ۔۔

1 پسند

مجھے بھی شوق تھا میرے پاس بھی پرانے نوٹ اور سکے موجود تھے وقت کے ساتھ ساتھ ادھر ادھر ہوگئے

3 پسندیدگیاں

ضرورتیں شوق پر ہاوی ہوگئیں۔

2 پسندیدگیاں

حاوی ہو گئیں؟
السلام علیکم۔ کیسے ہیں قدیر بھائی۔

3 پسندیدگیاں