کتب بینی سے متعلق اردو محفل کا ایک مستقل سلسلہ یہ بھی تھا کہ جس میں احباب اپنے مطالعے سے متعلق اراکینِ محفل کو مطلع کرتے تھے۔
یہاں بھی اس سلسلے کا آغاز کر ر ہا ہوں۔ آپ احباب بھی بتائیے کہ آج کل کیا پڑھ رہے ہیں۔
کتب بینی سے متعلق اردو محفل کا ایک مستقل سلسلہ یہ بھی تھا کہ جس میں احباب اپنے مطالعے سے متعلق اراکینِ محفل کو مطلع کرتے تھے۔
یہاں بھی اس سلسلے کا آغاز کر ر ہا ہوں۔ آپ احباب بھی بتائیے کہ آج کل کیا پڑھ رہے ہیں۔
رسول حمزہ کی میرا داغستان پڑھنے کا ارادہ ہے۔ میں نے یہ کتاب کسی سے منگوائی تھی، لیکن اب تک پہنچی نہیں۔ سرِ دست ای بک سے ہی مطالعہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
اب کوئی ہم سے یہ نہ پوچھے کہ جن کتابوں کا ڈسکورڈ پر ذکر ہوا تھا وہ مکمل ہوئیں یا نہیں۔ ![]()
میں اپنی کسی بھی پوسٹ پر ٹیگز نہیں لگا پاتا۔ آپ براہِ کرم اس پوسٹ پر مطالعہ کتب اور کتب بینی قسم کے ٹیگز لگا دیجے۔
تکمیل شد۔ ![]()
کچھ عرسے سے فارسی ناولوں کا مطالعہ کرنے لگا ہوں ۔ ان دنوں مرتضی مودب کا ایک ناول “شیرین” زیر مطالعہ ہے ۔
مودب پور ایک کمال کا لیکھک ہے ۔ اس ناول میں کمال کی کردار سازی اور کاٹ دار لہجے میں مشرقی و مغربی تہذیب کی اقدار کے ٹکراؤ کو پیش کیا ہے ،اور کس کمال سے کیا ہے ۔
کل رات مکمل کیا۔
کردار نگاری اور منظر کشی کمال کی ہے۔ لیکن کہیں کہیں فلسفیانہ تحریر بہت لمبی ہو جاتی ہے اور کہانی کہیں پیچھے رہ جاتی ہے۔
انور عظیم کے اس ناول پہ دلیپ کمار فلم بنانا چاہتے تھے لیکن تبدیلیوں کے ساتھ جو انور عظیم کو قبول نہیں تھا اس لیے انھوں نے اجازت نہیں دی۔
جزاک اللہ خیراً کثیرا
واہ!
فارسی دانی کا یہ بڑا فائدہ ہے کہ آپ فارسی ادب کے بڑے ذخیرے سے کسبِ فیض کر پا رہے ہیں۔
بہت خوب!
ہمارے علیم الحق حقی صاحب بھی اکثر یہ کام کیا کرتے تھے۔
بہت خوب!
اب ایسے لوگ نایاب ہی ہو گئےہیں کہ جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ اب تو بس کمرشل ازم کی ہی جیت نظر آتی ہے ہر جگہ ۔
یہ بات البتہ اپنی جگہ ہے کہ فلم کا اسکرپٹ اور ضروریات کےلئے کچھ نہ کچھ حذف و تدوین کی ضرورت پڑتی ہی ہے۔
لیکن میرے جیسے لوگوں کے لیے تراجم کا کام ہوتے رہنا چاہیے۔ @سیدعاطف_علی یہ کام آپ کر سکتے ہیں۔ ![]()
“غلام باغ “ کافی عرصے سے ایشو کروا کے لائی تھی۔ چند صفحات پڑھ لیتی ہوں اور پھر کافی دنوں تک رکھا رہتا ہے۔ مجھے اس کا آغاز بہت بودا سا لگا۔ شاید آگے کچھ نکھر جائے۔
اسے چھوڑ کے سافٹ میں کوئی کتاب ڈھونڈ لیتی ہوں۔ اور “غلام باغ" کہیں کسی میز پہ، ریک پہ پڑا رہ جاتا ہے۔
اس سے قطع نظر کے آپ کیا پڑھ رہی ہیں۔ اگر ممکن ہو تو اسکرین ریڈنگ پر کتاب کو ترجیح دیا کریں کیونکہ اسکرین سے کم سے کم سامنا ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے ضروری ہے۔
آپ سو فیصد درست کہہ رہے ہیں۔
تراجم تو ایک بڑا کام ہے۔
کم وقت میں عاطف بھائی کتابوں پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔ یا دلچسپ اقتباسات کا ترجمہ پیش کر سکتے ہیں۔
آداب عرض ہے کیسے ہیں احمد بھائی۔ یہ کام تو مصنوعی ذہانت سے بھی لیا جاسکتا ہے؟ تلخیص و تشریح، مرکزی خیال، اہم اقتباسات وغیرہ ؟
خوش آمدید ابن رضا بھائی
میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔۔
ستمبر کے بعد کسی نے کچھ نہیں پڑھا کیا؟
میں تو لکھ رہی ہوں آج کل۔
سو پڑھنے کا وقت نہیں مل رہا۔
وکیپیڈیا پہ مقابلہ چل رہا ہے۔ میں نے بھی کچھ مضامین لکھے ہیں۔