الٹی گنگا شروع کر دی ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابتدا غلط نہیں ہوئی، ’شروع کر دی‘ کی اطلاع عنوان میں ہی دینا تھی مگر گڑبڑ ہو گئی
ییہاں سے اب ی و کی الٹی ترتیب شروع ہو گی۔ کوشش کی تھی کہ بسم اللہ سے شروع ہو یہ نئی لڑی
واہ، یہ بھی اچھا کھیل ہے۔
خوب گزرے گی جو مل کھیلیں گے محفلین چند ایک
نام لے لے کر صدائیں دی جائیں ان محفلینس کو جو یہاں سے غائب ہیں، دعا تو یہی ہے کہ سب محفلین ایک ہی جگہ اکٹھے ہو جائیں
محفلیییییییین! حاضر ہوں ں ں۔
لاؤڈ سپیکر لگانا پڑے گا شاید، محفلین سن نہیں پا رہے!
گڑبڑ ہو گئی ہے محفلین کی یکجہتی میں، اللہ نہ کرے کہ ایسا حقیقت میں ہوا ہو!
کہیں سے پکڑ پکڑ کر اراکین کو لایا جائے۔ فیس بک وغیرہ سے، یہ خیال بھی آتا ہے کبھی کبھار
قیاس تو یہ کہتا ہے کہ سارے فعال محفلین جب یہاں آ جائیں گے تو یہ لڑی بھاگنے لگے گی
فقط کچھ دنوں کی بات ہے کہ سب ایک جگہ جمع ہو جائیں گے ان شاء اللہ
غائب احباب بھی جلد حاضر ہو جائیں تو فورم بارونق ہو جائے۔
عوام الناس تک بات تو پہنچ جائے کہ نئی فورم شروع ہو گئی ہے۔
ظاہر ہے بات پہنچتے وقت تو لگے گا۔۔۔۔ ویسے ڈسکورڈ والے ایک صد احباب میں سے جو ڈسکورڈ پر آ رہے ہیں ان تک تو پہنچ ہی رہی ہے۔
طوطوں سے کہہ کر اعلان کروائے جائیں کہ ڈسکورس کی طرف منہ موڑ لینا چاہیے۔
ضرور! بلکہ ہر ممکنہ رکن کی طرف ایک الگ کبوتر روانہ کیا جائے اور پیغام پہنچایا جائے کہ فورم آپ کا منتظر ہے۔
صاحب لو گ کیسے ہیں ؟؟
السلام علیکم
شاد و آباد ہیں سب اللہ کا شکر ہے!
وعلیکم السلام!
سب آ جائیں تو مزا آئے یہاں