دل کے زخم اور مرہم

دل کے زخموں کو جھوٹے مرہم کب تک اور لگاؤں میں

روٹھے ہوئے لمحوں کی خاطر کب تک خود کو مناؤں میں

جو سپنے کل آنکھوں میں تھے، اب یادوں میں بستے ہیں

ان خوابوں کی راکھ سے آخر کیا نیا جہاں سجاؤں میں

جو ساتھ نہیں دے پائے میرا، ان سے شکوہ اب کیسا

اپنی راہ وہ چلے گئے، کیوں پیچھے سے بلاؤں میں

کچھ باتیں سینے میں رکھ لوں، کچھ قصے وقت پہ چھوڑوں اب

ہر اک درد کی بپتا جگ کو کب تک روز سناؤں میں

اب صبح نئی ہے، دھوپ نئی، اور نئی ڈگر ہے آنکھوں میں

کیوں بیتے موسم کی خاطر اپنا آج گنواؤں میں

جو لوگ بچھڑ کر دور گئے، وہ لوٹ کے واپس کب آئے

سُونے دریچوں پر بیٹھی اب کب تک دیپ جلاؤں میں

اب دل کو سمجھا بنجارنؔ، ہر شے نصیب نہیں ہوتی

جو مل نہ سکا اس کی خاطر کب تک خود کو رلاؤں میں

۔ بنجارن :white_heart:

4 پسندیدگیاں

بنجارن صاحبہ

اچھے اشعار ہیں ۔

آپ کو اردو فورم میں خوش آمدید۔

آپ سے درخواست ہے کہ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف پیش کیجیے تاکہ فورم کے احباب آپ کا استقبال کر سکیں ۔

1 پسند