آج پھر جینے کی تمنا ہے

اردو فورم کی سالگرہ ہے اور فورم پہ ایسا سناٹا چھایا ہے جیسے ۔۔۔۔۔۔ ہاں وہی وہی۔
بادشاہ سلامت بھی نجانے کہاں کھوئے پڑے ہیں۔
اب تو کیک بیچارہ بھی تھک کر پوچھ رہا ہے کہ مجھے کاٹنا ہے یا اگلی سالگرہ کے لئے سنبھال کر رکھنا ہے۔
ہاں تو اس خاموشی کوتوڑنے کے لئے ایک گانا حاضر ہے۔
سن کر تالیاں بجائیے، مسکرائیے یا دو لفظ لکھ دیجیے۔ بس خاموش نہ رہیے ورنہ اگلا گانا ہر رکن کا نام لے لے کر جگانے کے لیے بنایا جائے گا،

آج پھر جینے کی تمنا ہے

4 پسندیدگیاں

@گل_یاسمین گانا تو میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔

سالگرہ کی رونق کے لیے چند لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہو گی بلکہ شاید پکڑ دھکڑ کی بھی۔

ایک کام یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ اردو محفل کی آختی سالگرہ کو اردو فورم کی پہلی سالگرہ کے ساتھ رکھ کر یاد کیا جائے ۔

اس سے پرانے اور نئے فورم دونوں کی یاد رازی ہوتی رہے گی اور یہ کام بند سال مسلسل کیا جا سکتا ہے تاوقتیکہ اردو محفل کے زیادہ تر قارئین یہاں بسیرا نہ ڈال لیں۔

4 پسندیدگیاں

گانا پسند ہے آپ کو۔ اچھی بات۔ ا
جی بالکل ۔ لیکن پہلے تو خود پابندی سے آنا ضروری ہے نا۔ تا کہ دوسروں کو بلایا جا سکے۔ پر سانوں کی۔

اچھی ویڈیو بنائی ہے۔

اور یہ بھی معلوم ہوا ، آپ یوٹیوبر بھی ہیں۔

1 پسند

ویڈیو پسند کرنے کے لیے شکریہ۔
سلامت رہئیے۔

2 پسندیدگیاں

سالگرہ کی خوشی میں ایک چھوٹا سا ٹٹوریل بنادیں! اس طرح کی ویڈیوز کیسے بنائی جاتی ہیں اس پر ۔تو سالگرہ کے جشن کو چار چاند لگ جائیں اور کیک کی مٹھاس بھی چار گنا ہوجائے :slightly_smiling_face:

1 پسند