اردو ویب ریڈر کی ایک کاوش

کچھ ماہ سے میں اے آئی کا استعمال کام کے سلسلے میں کر رہا تھا۔ دماغ میں آیا کہ کیوں نہ اس سے کوئی ذاتی پروجیکٹ کا کام شروع کیا جائے۔ تو ہم نے دیکھنا شروع کیا کہ ایسا کیابنایا جائےکہ اسے میں اپنے روز مرہ میں استعمال کر سکوں۔ ای بُک ریڈر پر اردو کتابیں پڑھنا روز کا مسئلہ تھا تو اسے حل کرنے کی ٹھانی اور کلاڈ کا ذاتی اکاؤنٹ لے کر کچھ ہفتے اس پر کام کیا اور ایک ننھا منا سا اردو ای بک ریڈر بن گیا جو کہ آپ سے شئیر کرنا چاہیوں گا۔ اس کی چنیدہ خصوصیات یہ ہیں:

  • ای پب (ای پب 3)، پی ڈی ایف اور مارک ڈاؤن فائل سپورٹ
  • لوکل فائل یا یو آر ایل سے کتاب لوڈ کرسکتا ہے۔
  • اردو کے فانٹ لوڈ کر سکتا ہے۔
  • سات مختلف رنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔
  • تین مختلف قسم کی لے آؤٹ ۔
  • نوٹس اور بُک مارک کی سپورٹ۔
  • گولڈن ڈکشنری کی سپورٹ ۔
  • ای پب سے خودکار طریقے سے اردو کو جانچ کر کتاب کو دائیں سے بائیں جانب دکھاتا ہے۔
  • کتاب کی زبان کے مطابق لغت کا چناؤ۔
  • موبائل براؤزر سپورٹ
  • ری ایکٹ، ویو یا سادہ ویپ کمپوننٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

آپ اسے یہاں استعمال کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

قاری


ابھی اس میں مسائل ہیں اور اس پر کام جاری ہے۔ اپنی آرا اور تجاویز ضرور دیں تا کہ اسے بہتر کیا جا سکے۔

2 پسندیدگیاں

@محمدعمر بھائی!

نہایت عمدہ کاوش ہے۔

امید ہے، احباب اس ویب ریڈر سے ضرور مستفید ہوں گے۔