متفرق اشعار

کچھ متفرق اشعار آپ کی نظر

مقدور ہمیں کب ترے وصفوں کے رقم کا
حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا

6 پسندیدگیاں

غم ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہوتے تک

4 پسندیدگیاں

ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے

میرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے

خواجہ میر درد

6 پسندیدگیاں

صحن چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا

وہ آ گئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے

جگر مراد ابادی

3 پسندیدگیاں

غم خانۂ جہاں میں وقعت ہی کیا ہماری

اک ناشنیدہ اف ہیں اک آہ بے اثر ہیں

اکبر الہ آبادی

6 پسندیدگیاں

ہستی کے مت فریب میں آ جائیو اسد

عالم تمام حلقہءدام خیال ہے

5 پسندیدگیاں

صحنِ چمن کو آلو بخاروں پہ ناز تھا
وہ آگئے تو آلو بخاروں کو کھا گئے
(لیور مراد پاپولیشن)

6 پسندیدگیاں

برائی یا بھلائی گو ہے اپنے واسطے لیکن
کسی کو کیوں کہیں ہم بد کہ بدگوئی سے حاصل

بہادر شاہ ظفر

3 پسندیدگیاں

یہ دور ِ بے ہنراں ہے بچا رکھو خود کو
یہاں صداقتیں کیسی کرامتیں کیسی
عبید اللہ علیم

2 پسندیدگیاں

مرے بچوں کو اللہ رکھے ان تازہ ہوا کے جھونکوں نے
میں‌خشک پیڑ خزاں کا تھا مجھے کیسا برگ و بار دیا

(عبید اللہ علیم)

2 پسندیدگیاں

تُو نے مٹی سے الجھنے کا نتیجہ دیکھا

ڈال دی میرے بدن نے تری تلوار پہ خاک

عرفان صدیقی

5 پسندیدگیاں

منانے روٹھنے کے کھیل میں ہم
بچھڑ جائیں گے یہ سوچا نہیں تھا

4 پسندیدگیاں

جو کچھ بھی ہوں مَیں اپنی ہی صورت میں ہوں علیم
غالب نہیں ہوں میر و یگانہ نہیں ہوں میں

عبید اللہ علیم

2 پسندیدگیاں

نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیے

بے صدا ہو جائے گا یہ ساز ہستی ایک دن

غالب

5 پسندیدگیاں

امتحاں ہم نے دیئے اس دار فانی میں بہت

رنج کھینچے ہم نے اپنی لا مکانی میں بہت

منیر نیازی

3 پسندیدگیاں

وہی صدا تھی مگر یوں لگا کہ جیسے کوئی
پکارتا ہو کسی دوسرے زمانے سے

احمد مشتاق

2 پسندیدگیاں

‏قفل اندر سے لگا لیتے ہیں زندانوں میں
اُف ! تمنّائے اسیری ، ترے دیوانوں کی

1 پسند

کوئی کیوں کسی کا لبھائے دل کوئی کیا کسی سے لگائے دل
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے

بہادر شاہ ظفر

4 پسندیدگیاں

واہ واہ بہت اعلیٰ

2 پسندیدگیاں