ماہنامہ "خزینہ" کے مدیر محمد حفیظ الرحمن وفات پاگئے

خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں

نہایت دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بچوں کے خوبصورت اور منفرد ماہنامہ “خزینہ” کے مدیر محمد حفیظ الرحمن جمعرات کی شب کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم نے ایک Lone Ranger کی مانند صرف اپنی ذاتی کوششوں اور بھاگ دوڑ سے اس رسالے کا ڈکلئریشن کیا، اس کا اجراء کیا اور صرف چار شمارے ہی نکال پائے۔ ہم نے ان کے رسالے کے لیے مستقل لکھنے کا وعدہ بھی کیا اور ایک ناول کی چار قسطیں لکھیں جسے بعد میں ایک مختصر کہانی کی شکل میں ماہنامہ “بچوں کا باغ” کے جون 2025ء کے شمارے میں بھی شائع کیا گیا ۔

مرحوم محمد حفیظ الرحمن نے ہمیں اعزازی طور پر رسالے کا مدیر اعلیٰ بھی مقرر کیا۔ مرحوم نے رسالے کو جاری رکھنے کے لیے کئی اداروں میں بنفس نفیس جاکر اشتہارات کی بھی کوشش کی لیکن جواب ملا کہ پہلے ایک سال تک رسالہ جاری رکھیں، پھر کوشش کریں۔ بہر حال فنڈز کی قلت اور اکیلے بے انتہاء بھاگ دوڑ سے لاچار ہوکر انھوں نے یہ سلسلہ منقطع کردیا۔ اگلی پوسٹوں میں ہم اس رسالے کے شماروں کی پی ڈی ایف پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ قارئین اس رسالے کے بہترین معیار کا اندازہ کرسکیں۔
مرحوم کا علمی و ادبی ذوق اور مطالعہ غضب کا تھا، لیکن لکھا کبھی نہیں۔ ہاں شعری ذوق کے کیا کہنے ۔ خاصی غزلیں کہیں جو ہم نے ان کے نام سے اردو محفل پر پیش کیں۔ بعد میں ہم نے ان کی غزلوں کو کتابی شکل دے کر اعجاز عبید صاحب کی خدمت میں پیش کیا جسے انہوں نے برقی کتابوں میں شائع کیا ۔
اپنی اگلی پوسٹوں میں ہم ان کی اس کتاب کا لنک بھی پیش کردیں گے۔
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم
تو نے وہ گنج ھائے گراں مایہ کیا کیے
محمد حفیظ الرحمن کی وفات پر فیس بک پر ہماری پوسٹ

8 پسندیدگیاں

خلیل بھائی، یہ خبر پڑھ کر دلی صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے، انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

1 پسند

اناللہ واناالیہ راجعون

1 پسند

انا للہ و انا الیہ راجعون

1 پسند

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

اللہ جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے۔۔آمین

پروردگار آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آپ کو۔۔۔۔

1 پسند

بہت افسوس ہوا جان کر۔

اللہ تعالی مرحوم کی خطاؤں سے درگزر کرے اور مغفرت فرمائے ۔ آمین۔

1 پسند

اناللہ وانا الیہ راجعون

1 پسند

بہت افسوس ہوا کہ مرحوم نہ صرف بھائی خلیل کے بھائی تھے، بلکہ ایک اچھے شاعر اور مدیر (جس کا مجھے اب معلوم ہوا) بھی تھے۔ اور اردو محفل کے رکن بھی۔ اللہ تعالیٰ ان کے سارے آئندہ کے مرحلے آسان کرے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے۔

@محمدخلیل.الرحمٰن اگر چاہیں تو خزینہ آن لائن جاری رکھ سکتے ہیں۔ میری برقی کتابوں میں شمولیت باعث مسرت ہو گی میرے لئے۔ اور وہ چاروں شمارے تو ضرور آں لائن کئے جا سکتے ہیں، بس مجھے ان کی فائلیں دے دیں۔

6 پسندیدگیاں

آپ کے منہ میں گھی شکر استادِ محترم! خوش رہیے۔

ہمیں آپ کی پیشکش قبول ہے۔ ہمیں تو
جیمز جوائس کی مولی کی ہاں یاد آرہی ہے۔ ہماری طرف سے بھی ہاں ہے۔ ہمیں یقین ہے ہمارے مرحوم ا بھائی محمد حفیظ الرحمٰن کی روح خوش ہو جائے گی۔

یوں بھی ہوسکتا ہے کہ پہلے چار شمارے وہی ہوں جو ہمارے بھائی نے نکالے تھے، پھر پانچویں شمارے سے نئے مواد کے ساتھ پیش کیا جائے۔

5 پسندیدگیاں

انا لله و انا الیہ راجعون۔۔۔۔۔

اللہ پاک آپ کو اور مرحوم کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور مرحوم کی خطائیں درگزر فرما کر جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

2 پسندیدگیاں

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا۔

اللہ پاک آپ کے بھائی کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنا دے۔ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ روزِ محشر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔ نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط سے آسانی سے گزارے۔ حوضِ کوثر پر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔

آپ سب کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔
آمین!

ثم آمین!

یا ربّ العالمین!

1 پسند

انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ غفور الرحیم ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر اور ہمت عطا فرمائے۔آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

@محمدخلیل.الرحمٰن ، مجھے یاد ہے کہ بھائی صاحب اردو محفل پر کبھی کبھار شاعری پوسٹ کیا کرتے تھے۔ اللہ انہیں غریقِ رحمت کرے۔
آج وہ کل ہماری باری ہے

موت سے کس کو رستگاری ہے

1 پسند

جی ہاں ظہیر بھائی! ہم نے حفیظ کی ساری غزلوں کا ٹیکسٹ جمع کرکے استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کو دے دیا تھا اور انہوں نے کمال مہربانی سے اس کی ای بک بنادی تھی۔ ایک آدھ دن میں اس ای بک کا لنک بھی یہاں شیئر کردیں گے۔ حفیظ کا غزلیہ کلام بہت عمدہ ہے۔

3 پسندیدگیاں