تین اشارے، ایک جواب — مکالماتی دھاگہ

یہ دھاگہ مذکورہ سلسلے سے متعلق سوالات، وضاحتوں اور تکنیکی یا معلوماتی نکات کے لیے رکھا جا رہا ہے۔

اگر کسی سوال کے جواب، اشاروں، دی گئی معلومات یا طریقۂ کار کے بارے میں کوئی ابہام ہو، کوئی تصحیح مطلوب ہو، یا کسی مسئلے پر گفتگو کرنی ہو تو یہاں کی جا سکتی ہے۔

کوشش یہی رہے تو بہتر ہے کہ کہ “تین اشارے، ایک جواب” والی لڑی میں صرف سوالات اور جوابات جاری رہیں، جبکہ کسی بھی اختلاف، وضاحت یا اضافی گفتگو کے لیے اس دھاگے سے فائدہ اٹھایا جائے۔

اگر کسی سوال میں غلطی ہو گئی ہو یا کوئی بہتر تجویز ہو تو اسے بھی خوش آمدید کہا جائے گا، کیونکہ ایسی لڑیوں کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ سب مل کر اسے بہتر بناتے ہیں۔

شکریہ!

@اربش.علی

آپ نے ایک دھاگے (تین اشارے-ایک جواب) میں یوں لکھا تھا،

(پوسٹ کم از کم دس حروف کی ہونی چاہیے، اور کیا لکھوں!)

اس کا کیا مطلب ہے؟

اگر میں درست سمجھا ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ دس سے کم حروف کی پوسٹ قبول نہیں کی جاتی ہے۔ کیا ایسا ہی ہے؟

علی وقار بھیا کی طرح سے سوال کریں۔ جنھیں آپ نے سوال نمبر لکھا ہوا ہے، انھیں اشارہ نمبر دیجئیے۔
یہ سوال نمبر 5 تھا۔

بہتر جی رہنمائی کا شکریہ

سوال نمبر 5 کا جواب کیا ہے؟

@شاہنوازعامر بھائی نے بتایا ہے، میری ویدر ٹاور

1 پسند

میں نے پہلے جوابی مراسلے میں صرف «استنبول» لکھا تھا، اور فورم کہہ رہا تھا کہ پوسٹ کم از کم دس حروف پر مشتمل ہونی چاہیے۔ لہٰذا اپنا مراسلہ بھیجنے کے لیے میں نے یہی بات لکھ دی۔ پھر تدوین کی اور یہ جملہ ہٹا کر اوپر “جواب نمبر ۲” لکھ دیا۔

1 پسند

جی یہ ایک حفاظتی ترتیب ہے۔ مجھے پتہ کہ بہت دفعہ بلاوجہ دخل انداز ہوتی ہے۔ لیکن کوئی بھی اسے غلط استعمال میں لا سکتا ہے۔اس لیے علاج سے پرہیز بہتر معلوم پڑتا ہے

1 پسند

@اےخان جنابِ عالی! آپ درست فرما رہے ہیں۔

مہابت خان اجمیر کے گورنر رہے۔

ویسے وزیر خان بھی پنجاب کے گورنر رہے۔ عبادت گاہ یعنی مسجد لاہور میں ہے، اور اُن کے نام پر ہے تاہم اشاروں کے لحاظ سے جواب مسجد مہابت خان ہی بنتا ہے۔

1 پسند