تین اشارے، ایک جواب!

اس دھاگے میں ہر سوال صرف تین اشاروں پر مشتمل ہو گا۔ سوال پُوچھتے وقت پہلے یہ ضرور بتا دیجیے کہ اشارے شخصیت، کردار، عمارت، شہر، ملک، کتاب، فلم، تاریخی واقعہ، ایجاد، جانور یا کسی اور چیز سے متعلق ہیں۔

ہر سوال کو ایک نمبر دیجیے تاکہ جواب دیتے وقت آسانی رہے۔

اگر کسی سوال کے تین اشارے کافی نہ ہوں تو اراکین اضافی اشارے طلب کر سکتے ہیں۔

اضافی اشاروں کی کوئی مقررہ حد نہیں؛ سوال پوچھنے والا ضرورت کے مطابق مزید سراغ دے سکتا ہے، البتہ کوشش یہی رہے کہ جواب کا لطف برقرار رہے۔ نیا سوال پوچھنے کے لیے کسی باری کا انتظار ضروری نہیں۔ جس رکن کے ذہن میں سوال آئے، وہ اگلا نمبر لگا کر اپنا سوال پیش کر سکتا ہے چاہے پچھلے سوال کا جواب اب تک نہ آیا ہو۔ جواب بھی کسی ترتیب کے پابند نہیں۔ ضروری نہیں کہ پہلے سوال نمبر 1، پھر 2 اور پھر 3 کا جواب دیا جائے۔ جس سوال کا جواب معلوم ہو، اسی کا نمبر لکھ کر جواب دے دیجیے۔ جواب کو متفق کی درجہ بندی دیے جانے کا مطلب یہی لیا جائے گا کہ جواب درست ہے۔

نوٹ:
اس کھیل سے متعلق ایک الگ دھاگہ بھی بنا دیا گیا ہے جہاں اگر کسی سوال کے حوالے سے کوئی ابہام ہو، تصحیح مطلوب ہو، اضافی گفتگو کا ارادہ ہو یا طریقۂ کار سے متعلق بات کرنی ہو تو وہاں کی جا سکتی ہے۔

1 پسند

سوال نمبر 1

ایک عمارت

تین اشارے:

  1. اسے محبت کی ایک یادگار بھی تصور کیا جاتا ہے۔
  2. اِس عمارت کی تعمیر میں سفید سنگِ مرمر کا بہت استعمال ہوا۔
  3. یہ ایک دریا کے کنارے واقع ہے۔
2 پسندیدگیاں

جواب نمبر 1

تاج محل
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق

میری محبوب! کہیں اور ملا کر مجھ سے

3 پسندیدگیاں

سوال نمبر 1 کا جواب درست ہے۔

سوال نمبر 2

ایک شہر

  • دو براعظموں میں پھیلا ہوا ہے۔
  • باسفورس اس سے گزرتا ہے۔
  • کئی سلطنتوں کا دارالحکومت رہا۔
1 پسند

جواب نمبر ۲

استنبول

2 پسندیدگیاں

جواب نمبر 2 درست ہے۔

سوال نمبر 3:

ایک عمارت

  1. اس کا گنبد سنہری ہے۔
  2. یہ ہندوستان میں واقع ہے۔
  3. سکھوں کا مقدس مقام ہے۔
1 پسند

جواب نمر 3

گولڈن ٹیمپل

2 پسندیدگیاں

سوال نمبر 3 کا جواب درست ہے۔آئندہ سے جواب کو متفق کی درجہ بندی دیے جانے کا مطلب یہی لیا جائے گا کہ جواب درست ہے۔

سوال نمبر 4

ایک شخصیت

  • سمندر کے راستے ہندوستان پہنچے۔
  • پرتگالی ملاح تھے۔
  • 1498ء میں سفر مکمل کیا۔
1 پسند

جواب نمبر 4

واسکو ڈے گاما

2 پسندیدگیاں

سوال نمبر ایک
عمارت
سوال نمبر ۲
تاریخی انگریزوں کی بنائی ہوئی
سوال نمبر ۳
خاتون کے نام پر
سوال نمبر ۴
کراچی میں بولٹن مارکیٹ یہ محض اشارہ ہے

جواب نمبر 5

ایمپریس مارکیٹ

ایمپریس مارکِیٹ خاتون کا نام نہیں ہے بس قریب ہے وہ عمارت بھی

جواب نمبر 5:

زینب مارکیٹ

سوال نمبر 6

ایک پھول

  1. خوشبو کی علامت۔
  2. کئی رنگوں میں پایا جاتا ہے۔
  3. پاکستان کا قومی پھول ہے۔

جواب نمبر 6
چنبیلی

1 پسند

میری ویدر ٹاور کراچی کا قدیم ترین ٹاور لائٹ ہاؤس کے پاس

1 پسند

سوال نمبر 7

ایک ایجاد

  1. کاغذ پر چھپائی کا انقلاب برپا کیا۔
  2. اس کا تعلق جرمنی سے ہے۔
  3. گٹن برگ سے منسوب ہے۔

جواب نمبر ۷

پرنٹنگ پریس

(میرے خیال میں اس لڑی کے بہت سے سوالوں میں اشارے نہیں، مکمل جواب ہی موجود ہے!)

1 پسند

سوال نمبر 8

کسی زبان کے متعلق پوچھا ہے:

  • لاطینی رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔
  • برازیل کی سرکاری زبان ہے۔
  • یورپ میں بھی بولی جاتی ہے۔

جواب نمبر ۸

پرتگالی

1 پسند