# ریختہ بک ریڈر و ڈاؤنلوڈر (ویب ایپ) - فون اور کمپیوٹر دونوں کے لیے

**URL:** <https://urduforum.org/t/topic/792>\
**Category:** اردو سافٹ ویئر ریلیز\
**Created:** [مئی 22, 2026, 7:07pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792 "2026-05-22T19:07:37Z")\
**Posts on this page:** 20\
**Page:** 1

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [مئی 22, 2026, 7:07pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/1 "2026-05-22T19:07:37Z")

ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوں، عنوان میں آپ نے جان ہی لیا ہے۔ تو براہِ راست اسکرین شاٹس اور ٹول کے لنک کی بات کرتے ہیں۔
ریختہ ریڈر اور ڈاؤنلوڈر

![rekhta-reader1.PNG](https://uploads.urduforum.org/original/2X/e/e4cc30c5e6ac8a171fb1bf7391a12009f0fe6c5f.jpeg)

ریختہ پر موجود کتب کو یہیں سے تلاش کریں۔

![rekhta-reader2-searchbar.PNG](https://uploads.urduforum.org/original/2X/f/f5d57d43ada88c4d430cf3deead4aada5ed4b9fe.jpeg)

کتابیں تلاش ہو گئی ہیں، جو کتاب کھولنی ہے اس پر کلک کر دیں پھر یہ ڈائلاگ بند کر دیں۔

![rekhta-reader3-newbook-searched.PNG](https://uploads.urduforum.org/original/2X/9/99407a1dda3b5f90f907e131e07ce98f293fd7c3.jpeg)

تصویر پر کلک کریں، یہاں آپ کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ مکمل کتاب ڈاؤنلوڈ کیے بغیر پڑھیں۔

![rekhta-reader4-reader-demo.PNG](https://uploads.urduforum.org/original/2X/0/03590ac8a994bc5c08fd2d27ec64b95af49cbe76.jpeg)

پی ڈی ایف کی بٹن پر کلک کرنے سے کتاب ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی۔

![rekhta-reader5-pdf-dwnloaded.PNG](https://uploads.urduforum.org/original/2X/d/d5dd064969b7fa030b823d493053c5335ca9715b.jpeg)

## **لازمی درکار**

ایکسٹنشن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں

![rekhta-reader6-extension-page](https://uploads.urduforum.org/original/2X/1/11b360b5e4446d7c5d4cf8612077205dc96782a8.png)

ایکسٹنشن چالو ہے۔ رنگین لوگو یعنی شروع اور سیاہ ہو تو بند۔

![rekhta-reader6-extension-working](https://uploads.urduforum.org/original/2X/0/08380111282afa410a113b946334f2db3fa14e47.png)

### ٹول کا رابطہ

[ڈاون لوڈ](https://tools.shakeeb.in/rekhta-reader/)

استعمال کا طریقہ آخر میں پھر ایک مرتبہ دیا گیا ہے، اوپر کے اسکرین شاٹس کی مدد سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

## اس ٹول کی تاریخ اور کچھ تکنیکی و خشک باتیں

محفل پر فلسفی بھائی اور @محمدعمر بھائی نے جو محنتیں کی تھیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی عرصے قبل فقیر نے اس کا نوڈ (جاوااسکرپٹ) ورژن تیار کیا تھا اور وہ استعمال میں تھا، لیکن تین مصیبتیں تھیں:
1۔ اب بھی کمانڈ لائن ہی سے چلانا پڑتا تھا، جو گرافکل انٹرفیس تھا وہ کام نہیں کرتا تھا۔
2۔ صرف کمپوٹر پر کام کرتا تھا، اس لیے اگر کوئی کتاب کی ضرورت پڑے تو پہلے لیپٹاپ کھولیے پھر کتاب ڈاؤنلوڈ کیجیے۔
3۔ صرف پڑھنے کی سہولت نہیں تھی، کہ بندہ درجنوں کتاب حرص میں ڈاؤنلوڈ کرنے سے قبل دیکھ ہی لے کہ آیا پڑھنے کہ قابل ہے بھی یا نہیں۔

اب ہوا یوں کہ ہم نے مکمل جاواسکرپٹ لائبریری کو بطور این پی ایم پیکج ریلیز کرنے کی ٹھانی، کہ کچھ تجربہ اس چیز کا بھی ہو جائے، لیکن دوسرے کام میں وہ ذہن سے نکل گیا۔ اس بات کا تذکرہ عمر بھائی سے محفل ہی پر ذاتی مکالمے میں کیا تھا۔ کچھ مہینوں بعد پھر دھیان آیا تو حسب معمول پہلے محفل اور پرانے دھاگے کھولے تاکہ اس کی ایک تاریخ بھی ذہن میں آ جائے۔ محمد عمر بھائی کے گٹ ہب پر پہنچے تو دیکھا انھوں نے اس کا جاوااسکرپٹ ورژن ڈال دیا ہے۔ ہم دل مسوس کے رہ گئے۔

پھر خدا کا کرنا ہوا کہ اسی پرانے کوڈ سے مہمیز ملی کہ اسے مکمل فرنٹ اینڈ پر کسی طرح پورٹ کیا جائے تاکہ ہر کام ویب ایپ ہی میں ممکن ہو۔ اس کے لیے بیک اینڈ لازم ہوتا کیونکہ براؤزر سیکیورٹی اجازت نہیں دیتی کہ ایک ویبسائٹ دوسری ویبسائٹ براہِ راست (بغیر آئی فریم کے) ہینڈل کرے۔ چنانچہ دو حل سوچے اور اس ویب ایپ میں ڈالے۔
1۔ پراگزی۔ یعنی ایک بیک اینڈ جس میں آپ کو کسی بھی اے پی آئی کا ریسپانس مل سکے اور براؤزر چونکہ بیک اینڈ کال کو نہیں روک سکتا کیونکہ وہ آپ کا اپنا بیک اینڈ ہے، تو یہ کام کر جائے گا۔ ریکارڈ کے لیے عرض ہے کہ اسے میں نے ٹیسٹ نہیں کیا۔ لگتا تو یہی ہے کہ کام کرنا چاہیے، لیکن اصل چونکہ تصاویر ہیں، تو بہت ممکن ہے وہاں بھی وہی معاملہ ہو جسے تکنیکی زبان میں “کورس” ایرر کہتے ہیں۔ چنانچہ دوسرا جگاڑ۔۔۔
2۔ کورس بائی پاس: یہ ایک آسان ترین جگاڑ ہے جس کے ذریعے آپ کورس ایرر کو بائی پاس کر سکتے ہیں۔ اس کے کئی ایکسٹشن مل جاتے ہیں۔ ایک ساتھ ہی نتھی ہے۔

## ٹول کیسے استعمال کریں

چنانچہ استعمال کے لیے آپ کو ذیل کے اسٹیپ کرنے ہیں۔
1۔ کورس بائی پاس ایکسٹنشن انسٹال کر لیں۔ [اس لنک کے ذریعے](https://chromewebstore.google.com/detail/allow-cors-access-control/lhobafahddgcelffkeicbaginigeejlf)
اگر آپ اینڈرائیڈ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسا براؤزر استعمال کریں جو ایکسٹنشن کی سہولت دیتا ہے، مثلا کیوی براؤزر۔ [کیوی براؤزر کی لنک برائے اینڈرائیڈ۔](https://github.com/kiwibrowser/src.next/releases)
Asset میں دیکھیں یا کسی اور سائٹ سے اے پی کے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
2۔ ریختہ ریڈر کھولیں۔
[ریختہ ریڈر](https://tools.shakeeb.in/rekhta-reader/)
3۔ ایکسٹنشن شروع کر لیں اورویپ ایپ استعمال کریں۔

سوالات ہوں یہاں پوچھ لیں۔ تجاویز کا بھی خیر مقدم ہے۔ ہم تو اب اکثر کتابیں اسی پر پڑھ لیتے ہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کی بھی کم ہی نوبت آتی ہے۔ ہاں موبائل پر البتہ ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں تاکہ اسکرین سائز کی آسانی ہو۔

اس کی کچھ مزید تفصیلات شیئر کرنی باقی ہیں وہ بلاگ پر اور یوٹیوب پر ریلیز کرتے وقت یہاں بھی اپڈیٹ کر دیں گے۔

شکیبؔ احمد
23 مئی ، 12:35 رات

**Author:** ![سیما-علی](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B3%DB%8C%D9%85%D8%A7-%D8%B9%D9%84%DB%8C/32/714_2.png) [@سیما-علی](https://urduforum.org/u/%D8%B3%DB%8C%D9%85%D8%A7-%D8%B9%D9%84%DB%8C)\
**Post date:** [مئی 23, 2026, 11:09am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/2 "2026-05-23T11:09:30Z")

> [@شکیب](#):

> ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوں، عنوان میں آپ نے جان ہی لیا ہے۔ تو براہِ راست اسکرین شاٹس اور ٹول کے لنک کی بات کرتے ہیں۔
> ریختہ ریڈر اور ڈاؤنلوڈر

نوازش کرم شکریہ مہربانی

جناب @شکیب

جیتے رہیے 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [مئی 24, 2026, 12:06pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/3 "2026-05-24T12:06:54Z")

مجھے لگتا ہے اگر آپ اس کا ویب ایپ بنائیں جو فون کی ضروریات کو مدنظر رکھے جیسے صحیح سکیلنگ وغیرہ تو یہ اس کی رسائی بہت بڑھ سکتی ہے

![Screenshot_20260524_173552_Kiwi Browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/f/f4e207e9efa556b348ac6e6fd6c8bbf75eaeee24.jpeg)
![Screenshot_20260524_173514_Kiwi Browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/c/c17a348ad13fc5ddf12e1714a3db9112eae04419.jpeg)

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [مئی 24, 2026, 6:36pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/4 "2026-05-24T18:36:16Z")

جی بہت شکریہ، فکس کر دیا ہے۔
یہ پچھلے کچھ آئٹریشن میں فون کی گڑبڑ ہوئی، آج ہی میں نے بھی چیک کیا تو یہ مسئلہ سامنے آیا، ورنہ فون کے مطابق اسے ریسپانسیو بھی رکھا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف کے نام کا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے، اب پی ڈی ایف اس نام کے ساتھ محفوظ ہوگی:
کتاب کا نام + مصنف + تعداد صفحات
مثلاً`deewan-ghalib_mirza-ghalib_252p.pdf`
نیز آپ صفحات پلٹنے کے لیے دائیں بائیں سوائپ بھی کر سکتے ہیں۔

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [مئی 25, 2026, 4:32pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/5 "2026-05-25T16:32:52Z")

اس کا مسئلہ یہ ہے کہ کیونکہ صفحہ زوم آؤٹ ہوا رہتا ہے، زوم ان کرتے ہی سویپ کر کے صفحہ بدلنا مشکل ہو جاتا ہے، اس لئے اگر صفحہ پورے سکرین کی جگہ لے تو بہت بہتر ہوگا، فون پر اسی وجہ سے یہ استعمال کرنا دشوار ہو گیا ہے

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [مئی 26, 2026, 5:05am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/6 "2026-05-26T05:05:55Z")

جی شمنتک بھائی جیسا کہ اوپر کے مراسلے میں بتایا کہ یہ فکس ہو گیا ہے۔ ایک مرتبہ چیک کر لیں میرے پاس تو درست کام کر رہا ہے۔

![Screenshot_2026-05-26-10-34-40-515_com.kiwibrowser.browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/b/b02e1817bcce72ce6687b0aeec5ab5efabe209b7.jpeg)

مزید کوئی گڑبڑ دیکھیں تو ضرور بتائیں۔

**Author:** ![یاسمین\_سکندر](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%D9%86_%D8%B3%DA%A9%D9%86%D8%AF%D8%B1/32/251_2.png) [@یاسمین\_سکندر](https://urduforum.org/u/%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D9%85%DB%8C%D9%86_%D8%B3%DA%A9%D9%86%D8%AF%D8%B1)\
**Post date:** [مئی 26, 2026, 5:16am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/7 "2026-05-26T05:16:32Z")

لازم ہے کہ ہم بھی چیک کریں گے

ان شاءاللہ

باقی تکنیکی گفتگو ہمارے سر سے بہت اوپر، بہت ہی اوپر، بادلوں سے بھی اوپر سے گزر گئی ہے۔

کام کی بات البتہ پتہ چل گئی ہے جو کافی ہے۔ 🙂 زبردست پہ ڈھیروں زََََََََََََََََََََََََََََََََََبریں

اب تو میرا کلیدی تختہ میرے ایک اشارے پہ زبردست پہ ڈ۔۔۔۔ کے ساتھ ہی آگے الفاظ اور زبریں دکھاتا ہے۔ 😃

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [مئی 26, 2026, 4:29pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/8 "2026-05-26T16:29:15Z")

> [@یاسمین\_سکندر](#):

> زبردست پہ ڈھیروں زََََََََََََََََََََََََََََََََََبریں

یہ تو زبر نے عمودی لکیر ہی بنا دی مزیدار مزیدار!
بہت شکریہ۔

> [@یاسمین\_سکندر](#):

> اب تو میرا کلیدی تختہ میرے ایک اشارے پہ

اب ایسا نرالا انداز تو یاد رکھے جانے کے قابل ہے ہی!

**Author:** ![محمدعمر](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%B9%D9%85%D8%B1/32/1306_2.png) [@محمدعمر](https://urduforum.org/u/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%B9%D9%85%D8%B1)\
**Post date:** [جون 5, 2026, 7:31am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/9 "2026-06-05T07:31:47Z")

السلام علیکم

@شکیب اچھی کاوش ہے آپ کی۔ آخری پیغام میں کورز کا مسئلہ ہی آڑے آیا تھا۔ معذرت کہ ذاتی مصروفیات کے باعث اس پر کام جاری نہ رکھ سکا۔ مگرآپ نے اس کا توڑ نکال لیا۔

آپ کا یوزر انٹر فیس کا کام ہمیشہ سے مجھے پسند رہا ہے۔ اس بار بھی خوب کام کیا ہے۔ قابل تحسین۔

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [جون 6, 2026, 4:07am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/10 "2026-06-06T04:07:17Z")

ابھی بھی وہی حال ہے، مجھے پتا نہیں کیوں کیسے پر ہے، تھکن کے باعث رفصیلی جواب لکھ نہیں سکتا، امید ہے آپ کو کوئی حل مل جائے

![Screenshot_20260606_093552_Kiwi Browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/2/2ac61bab1b0f67597e37de421f4245c7ea679e1d.jpeg)

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [جون 6, 2026, 5:22pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/11 "2026-06-06T17:22:53Z")

> [@شمنتک](#):

> پتا نہیں کیوں کیسے پر ہے

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ نے غلطی سے براؤزر میں “ڈیسکٹاپ ویو” آن کر رکھا ہو؟ کیونکہ یہ مسئلہ تبھی آ سکتا ہے۔
تمام اسکرین سائز پر ٹیسٹ کا مختصر گِف
![final_2x_animation](https://uploads.urduforum.org/original/2X/b/bb1589252dd3eded6ec55d6d300a1be730f1c1a2.gif)

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [جون 7, 2026, 11:16pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/12 "2026-06-07T23:16:28Z")

نہیں اسی وجہ سے سمجھ نہیں آ رہامسبب کیا ہے

![Screenshot_20260608_044514_Kiwi Browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/5/54b55c10269dd76a57ef5c3388c37b854ef02de4.jpeg)
شاید کیونکہ ابھی بھی یہ حصہ ٹھیک نہیں ہوا

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [جون 9, 2026, 9:43am UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/13 "2026-06-09T09:43:17Z")

ایک بار incognito موڈ میں کھول کر دیکھیں۔ہو سکتا ہے کیشے کا مسئلہ ہو۔
ورنہ اس پر غور کرنا پڑے گا ۔

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [جون 9, 2026, 5:53pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/14 "2026-06-09T17:53:57Z")

بڑی مہربانی یہ بہت مفید اور کارگر آلہ ہے۔ مجھے لگتا ہے آئندہ ریختہ کے بجائے اسے ہی استعمال کرون گا

**Author:** ![شکیب](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8/32/443_2.png) [@شکیب](https://urduforum.org/u/%D8%B4%DA%A9%DB%8C%D8%A8)\
**Post date:** [جون 9, 2026, 6:05pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/15 "2026-06-09T18:05:07Z")

یعنی مرض ٹھیک ہو گیا؟

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [جون 9, 2026, 6:07pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/16 "2026-06-09T18:07:32Z")

جی

![Screenshot_20260609_233539_Kiwi Browser](https://uploads.urduforum.org/original/2X/4/48dc07a44e6b00efd8ab84c7fc269fbd199bba48.jpeg)

میں اپنے کتاب کیڑے دوستوں سے بھی اس کا ردعمل جاننے کی کوشش کروں گا۔ مجھے لگتا ہے اگر یہ میں ٹیبلیٹ پر استعمال کروں گا بالکل کتاب والا احساس ہوگا

**Author:** ![فلک\_شیر](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D9%81%D9%84%DA%A9_%D8%B4%DB%8C%D8%B1/32/259_2.png) [@فلک\_شیر](https://urduforum.org/u/%D9%81%D9%84%DA%A9_%D8%B4%DB%8C%D8%B1)\
**Post date:** [جولائی 25, 2026, 3:58pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/17 "2026-07-25T15:58:36Z")

کیا یہ ابھی کام کر رہا ہے اب؟
میرے پاس نہیں چل پایا

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [جولائی 26, 2026, 1:31pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/18 "2026-07-26T13:31:19Z")

کیا آپ نے اوپر دی گئی ہدایات کی پیروی کی؟ میرے لیے بالکل حسب معمول کام کررہا ہے

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [اگست 14, 2026, 4:54pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/19 "2026-08-14T16:54:54Z")

@شکیب برائے مہربانی ٹیپ کر کے اگلے صفحے پر جانے کا نیا فیچر ہٹا دیجیے یا بند کرنے کا آپشن دیجیے، بار بار زوم کرتے ہوئے غلطی سے دوسرے صفحے پر جا رہا ہے ریختہ کی طرح

**Author:** ![شمنتک](https://urduforum.org/user_avatar/urduforum.org/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9/32/810_2.png) [@شمنتک](https://urduforum.org/u/%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%AA%DA%A9)\
**Post date:** [اگست 23, 2026, 8:02pm UTC](https://urduforum.org/t/topic/792/20 "2026-08-23T20:02:02Z")

کیا آپ کے لیے ریڈر چل رہا ہے؟ میرے لیے صفحات لوڈ نہیں ہو رہے