سانوں کیہ تے تھانوں کیہ!

آمین یا ربّ العالمین

@عبدالرؤف بھائی کے لیے پہلے چار حروف ہی کافی ہیں ۔ :joy:

2 پسندیدگیاں

اب میری بوڑھی ہڈیاں ان پہلے چار حروف کا کہاں بوجھ اٹھا پائیں گی، اب ان کے لیے کچھ نوجوان رضا کاروں کی تلاش میں ہوں۔

2 پسندیدگیاں

ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا
بجتے رہیں ہواؤں سے در تم کو اس سے کیا

تم موج موج مثل صبا گھومتے رہو
کٹ جائیں میری سوچ کے پر تم کو اس سے کیا

اوروں کا ہاتھ تھامو انہیں راستہ دکھاؤ
میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر تم کو اس سے کیا

ابر گریز پا کو برسنے سے کیا غرض
سیپی میں بن نہ پائے گہر تم کو اس سے کیا

لے جائیں مجھ کو مال غنیمت کے ساتھ عدو
تم نے تو ڈال دی ہے سپر تم کو اس سے کیا

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لیے
تنہا کٹے کسی کا سفر تم کو اس سے کیا

5 پسندیدگیاں

میں جو ہوں مست خرابات تمہیں اس سے کیا
میرے دل کی ہیں حکایات تمہیں اس سے کیا

تم تو ہو مست مے و عیش و طرب تم جانو
میں اسیر غم آفات تمہیں اس سے کیا

پاک بازی میں تمہارا ہے یہ تر دامن خوب
میں کہوں اپنی حکایات تمہیں اس سے کیا

جبر ہے کام تمہارا کرو جتنا چاہو
میری اپنی ہیں شکایات تمہیں اس سے کیا

تم شب تیرہ میں ہوتے ہو اسیر ظلمت
میرے روشن ہیں خرافات تمہیں اس سے کیا

سینہ پتھر ہے تمہارا تو ہیں آنکھیں جھوٹی
میں مجسم جو ہوں جذبات تمہیں اس سے Kia

اخلاق آہن

1 پسند

علمی وقار صاحب ، آپ کہاں اڑن چھو ہو گئے تھے۔۔۔ ہم تو آپ کی اچانک اور لمبی چھٹی پر پریشان ہو گئے تھے، سب خیریت تورہی نا!!!

2 پسندیدگیاں

صاحب! ذرا جذباتی سے ہو گئے تھے، اب حواس بحال ہوئے تو حاضر ہیں۔ :slight_smile: امید ہےکہ آپ خیریت سے ہوں گے محترم۔

3 پسندیدگیاں

تعزیراتِ محفل کے تحت یہ جرم تو قابلِ معافی نہیں۔۔۔ اس پر آپ کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

4 پسندیدگیاں

قدم تو دھرنے دیجیے قبلہ۔

3 پسندیدگیاں

اسکا بھی جرمانہ روز ایک شعر سنائیے وہ ترنم کے ساتھ :smiling_face_with_three_hearts:

4 پسندیدگیاں

وہ بھی طبع زاد :laughing:

4 پسندیدگیاں

اور، بے وزن بھی ہو تو کیا کہنے!

3 پسندیدگیاں

وزن میں لے آئیں گے بس آپ کام پر لگ جائیے۔

3 پسندیدگیاں

یہ عدالت اتنا ڈر سر کے سزا کیوں سنا رہی ہے؟ :laughing:

4 پسندیدگیاں

بس بات میں وزن ہونا چاہیے۔ :laughing:

4 پسندیدگیاں

ویسے آپ کے قدم دھرنے میں کتنے دن لگتے ہیں ؟ :smiley:

1 پسند

دھر لیے گئے!

2 پسندیدگیاں

علمی وقار! اس فورم پہ اس طرح سے جذباتی ہونے پہ بھی پابندی ہے۔ اردو محفل کی اکثریت آپ کو پسند کرتی ہے۔ آپ یہ بات بار بار کیوں بھول جاتے ہیں!!!
خبردار جو آئیندہ ایسا کیا۔ :enraged_face:

4 پسندیدگیاں